بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی فوجی سربراہ کی ویڈیو جعلی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی فوجی سربراہ کی ویڈیو جعلی ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

نئی دہلی: حکومت ہند نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پروپیگنڈے پر مبنی فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی کی ایک ویڈیو کو فرضی قرار دیا ہے ، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور چین کی جانب سے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی تک پہنچنے میں ہندوستان کو کم از کم۵۰سال لگیں گے ۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے پریس انفارمیشن بیورو نے بدھ کے روز ایک فیکٹ چیک پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی ڈیجیٹل طور پر چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔ یہ ویڈیو غلط معلومات پھیلانے اور مسلح افواج کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کے طور پر جاری کی گئی ہے ۔
اس مبینہ ویڈیو میں جنرل دویدی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہندوستان فوجی ٹیکنالوجی کے معاملے میں اپنے مخالفین سے بہت پیچھے ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ یہ بیان مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔
حکومت نے وضاحت کی ہے کہ جنرل دویدی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور متعلقہ اتھارٹی کو کسی بھی گمراہ کن مواد کی اطلاع دیں۔
اصل ویڈیو۱۵جنوری کو جے پور میں آرمی ڈے پریڈ کے دوران جنرل دویدی کی میڈیا بریفنگ کی ہے ۔ اصل بیان میں، آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی فوج کے تیز اور موثر ردعمل کی ستائش کی۔ انہوں نے بہتر ہم آہنگی، درست کارروائی، اور مستقبل کے تنازعات کے لیے تیاری پر زور دیا ہے ۔
انہوں نے کہا’’اس آپریشن سے ہندوستانی فوج کی فوری جواب دینے ، بہتر کوآرڈینیشن اور درست عسکری آپریشن انجام دینے کی صلاحیت کا مظاہرہ ہوا ہے‘‘۔  انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے اپنی سوچ میں تبدیلی لائی ہے اور وہ موجودہ چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کی جنگی تیاری کے لیے کام کر رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں سے کشمیر کی علیحدگی کی دعا کرتا ہوں:سجاد لون

Next Post

جی ڈی سی ڈوڈہ میں طالب علم کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات‘ اسسٹنٹ پروفیسر معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ میں طالب علم کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات‘ اسسٹنٹ پروفیسر معطل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.