جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں سے کشمیر کی علیحدگی کی دعا کرتا ہوں:سجاد لون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر: پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے بدھ کے روز جموں کو الگ ریاست بنانے کے بی جے پی کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے لیے دعا گو ہیں۔
وادی سے ہندواڑہ کے رکنِ اسمبلی سجاد لون نے ایک بیان میں کہا’’میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ علیحدگی ممکن ہو جائے۔ یہ حقیقی آزادی ہوگی۔ لیکن ہوشیار رہیں، بڑے مگرمچھ کل نئی کہانیاں گھڑ لیں گے۔ اس کے باوجود، تمام تر حالات کے باوجود، ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ ہو کر رہے‘‘۔
سجاد لون بی جے پی کے بعض رہنماؤں‘جن میں سابق وزیر شام لال شرما بھی شامل ہیں، کی جانب سے جموں خطے کو الگ ریاست بنانے کے مطالبے پر تبصرہ کر رہے تھے۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے کہا’’یہ کشمیریوں کے لیے ایک نادر اور سنہری موقع ہے۔ کھوکھلے نعروں سے گمراہ نہ ہوں‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی جانب سے جموں و کشمیر کی مسلسل وحدت پر اصرار کو چیلنج کرتے ہوئے لون نے سوال اٹھایا کہ اس’نام نہاد وحدت‘ کا بوجھ آخر کون اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بے روزگار نوجوان روزانہ اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
لون نے کہا’’بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب ہے۔ ہم (کشمیری) بمشکل سٹھ یا ستر لاکھ ہیں۔ کیا ہم اپنی حیثیت سے کہیں زیادہ بات نہیں کر رہے؟ کیا ہم نے کبھی سیکولرازم کی حفاظت کا کوئی معاہدہ سائن کیا تھا؟‘‘
ہندواڑہ کے ممبر اسمبلی نے کہا کہ اگرچہ کشمیری رہنما معمول کے مطابق سیکولرازم کے نام پر اخلاقی برتری کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن ملک بھر میں کشمیری طلبہ کو مسلسل مارا پیٹا جاتا ہے، ذلیل کیا جاتا ہے اور نشانہ بنایا جاتا ہے۔
پیپلز کانفرنس کے صدر نے کہا کہ وادی کے عوام نے کبھی اس ’غیر متناسب بوجھ‘ کو اٹھانے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے دیگر حصوں میں کشمیری طلبہ اور شال فروشوں پر معمول کی بنیاد پر ہونے والے حملے اس منافقت کو بے نقاب کرتے ہیں جو جموں اور کشمیر کو ایک ساتھ رکھنے کے جواز کے طور پر پیش کی جانے والی سیکولر وحدت کے بلند بانگ دعوؤں کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔
لون نے کہا’’فاروق صاحب ہمارے بزرگ ہیں؛ میں ان کا بے حد احترام کرتا ہوں اور وہ مجھے بہت عزیز ہیں۔ لیکن سیاسی طور پر میں ان کا مکمل مخالف ہوں‘‘
سابق وزیر نے کہا کہ ریزرویشن پالیسیوں کے ذریعے منظم انداز میں کشمیر سے روزگار کے مواقع چھین کر انہیں جموں کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے سوال کیا’’یہ تمام نوکریاں جو ریزرویشن کے ذریعے جموں کی طرف منتقل کی جا رہی ہیںاس کی قیمت کون ادا کرے گا؟ اس نقصان کو کون برداشت کرے گا‘‘
معاشی پہلو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطوں کے درمیان شدید عدم توازن موجود ہے۔ جموں کی معیشت کشمیر اور کشمیری محنت پر قائم ہے، اس کے باوجود وہ تکبر کا مظاہرہ کرتا ہے، اور تقریباً ہر بڑا ترقیاتی منصوبہ کشمیر کی قیمت پر جموں کی طرف موڑ دیا جاتا ہے۔
لون نے کہا کہ کشمیر اور جموں کی علیحدگی دشمنی کا باعث نہیں بننی چاہیے۔انہوں نے کہا’’کیا مہاراشٹر کے لوگ ہمارے بھائی نہیں ہیں؟ کیا دہلی یا گجرات کے لوگ ہمارے بھائی نہیں ہیں؟ ہزاروں لوگ یہاں آتے ہیں اور ان کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ، کل بھی جموں کے لوگ ہمارے بھائی رہیں گے۔ ان شاء اللہ، علیحدگی کے بعد بھی بھائی چارہ قائم رہے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے۲دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

Next Post

’پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی فوجی سربراہ کی ویڈیو جعلی ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
’پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی فوجی سربراہ کی ویڈیو جعلی ہے ‘

’پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی فوجی سربراہ کی ویڈیو جعلی ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.