ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوتھ حوصلے، تجسس اور تبدیلی لانے کی طاقت کا نام ہے:ایل جی

 مجھے اپنے نوجوانوں کی صلاحیت اور ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل کے عزم پر یقین ہے‘‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
یوتھ حوصلے، تجسس اور تبدیلی لانے کی طاقت کا نام ہے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں: لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے بدھ کے روز ورچوئل طریقے سے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے۵۳ رکنی یوتھ کنٹیجنٹ کو نئی دہلی کے لیے روانہ کیا، جو۲۹ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول وِکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ۲۰۲۶میں شرکت کرے گا۔
نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اتحاد کے فروغ کے مقصد سے ہر سال۱۲جنوری کو سوامی وویکانند کی یومِ پیدائش کے موقع پر نیشنل یوتھ فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے۔
۲۰۲۵میں نیشنل یوتھ فیسٹیول کو ’’وِکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘‘ کی شکل دی گئی، تاکہ وِکست بھارت۲۰۴۷کے وژن سے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
وِکست بھارت چیلنج ٹریک اور کلچرل/انوویشن ٹریک کے لیے منتخب کیا گیا یہ کنٹیجنٹ۱۰ سے۱۲جنوری تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اس باوقار قومی پروگرام میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرے گا۔
ورچوئل موڈ کے ذریعے شریک نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں اس اہم قومی تقریب کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
سنہا نے مقامی مقابلوں سے قومی سطح تک پہنچنے پر شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا یہ سفر جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’یوتھ عمر کا مسئلہ نہیں، بلکہ ایک ذہنیت ہے۔ یہ حوصلے، تجسس اور تبدیلی لانے کی طاقت کا نام ہے۔ مجھے اپنے نوجوانوں کی صلاحیت اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل کے ان کے عزم پر مکمل یقین ہے۔‘‘
سوامی وویکانند کے مشہور نعرے ’’اُٹھو، جاگو اور اس وقت تک نہ رکو جب تک منزل حاصل نہ ہو جائے‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے خوابوں کو اپنی زندگی کا واحد مقصد بنائیں اور راستے میں آنے والے ہر چیلنج کو نظم و ضبط اور صبر کا سبق سمجھیں۔
سنہا نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی قیادت کی پہچان ذاتی کامیابیوں سے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت سے ہوتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری سماج اور قوم کے تئیں ہے۔ حقیقی ترقی کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔مستقبل کی صلاحیتیں پیدا کریں، کردار سازی پر توجہ دیں اور عمر بھر سیکھنے کے عمل کو اپنائیں۔ دلیر بنیں، بے خوف بنیں، حدود سے آگے سوچیں۔ آپ کا حوصلہ، نظم و ضبط، وضاحت اور عزم، تجربے کے ساتھ مل کر وِکست بھارت کے سفر میں آپ کی رہنمائی کرے گا۔‘‘
اس موقع پر کمشنر/سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محترمہ یاشا مڈگل، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محترمہ انورا دھا گپتا، سینئر افسران، شریک نوجوان اور کنٹیجنٹ کے ہمراہ آنے والے اہلکار بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ عمر عبداللہ عوامی مسائل پر خاموش، پی ڈی پی پر تنقید میں مصروف ہیں‘

Next Post

جموں کشمیر پر آج اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
جموں کشمیر پر آج اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس

جموں کشمیر پر آج اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.