بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں برفباری کے بعد سیاحتی بکنگ میں نمایاں اضافہ

سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ کی رونقیں دوبالا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۲۴دسمبر
وادی کشمیر میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری کے بعد سیاحتی شعبے میں غیر معمولی گہما گہمی لوٹ آئی ہے ، اور ٹور آپریٹرز کے مطابق گزشتہ ۴۸گھنٹوں میں سیاحوں کی جانب سے بکنگ اور معلوماتی پوچھ گچھ میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔
گلمرگ، پہلگام اور سونمرگ سمیت دیگر پہاڑی مقامات نئی برف کی سفید چادر اوڑھ کر دلکش سرمائی مناظر کا روپ دھار چکے ہیں، جس نے نہ صرف مقامی کاروبار کو نئی رفتار بخشی ہے بلکہ ملک بھر سے سیاحوں کی دلچسپی بھی ایک بار پھر وادی کی طرف بڑھا دی ہے ۔
ٹور آپریٹروں کے مطابق برفباری ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ صرف ایک دن میں کالز دوگنی ہو گئی ہیں۔ لگ رہا ہے کہ اس بار سرمائی سیزن بہت بہتر جائے گا۔
انہوں نے کہا’’لوگ برف دیکھنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے ۔ جیسے ہی برف گری، ہمارے کاؤنٹرز پر دوبارہ لائنیں لگنے لگیں۔ کئی فیملیز اور گروپس موقع پر ہی پیکیجز فائنل کر رہے ہیں‘‘۔
دہلی سے تعلق رکھنے والی سیاح اننیا ورما نے گفتگو کے دوران برف کا اپنا پہلا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا’’یہاں کا منظر ایسا لگتا ہے جیسے کسی فلم کا سین ہو۔ برف بہترین ہے ، ہر کوئی بہت پُرجوش ہے ۔ ہم نے فوراً ہی رائیڈز بک کیں۔ یہ لمحے کبھی نہیں بھولیں گے ‘‘۔
سیاحتی ماہرین کا ماننا ہے کہ وادیٔ کشمیر کا سرمائی سیزن پوری معیشت پر اثر انداز ہوتا ہے ، خصوصاً گلمرگ کی اسکی انڈسٹری، ہوٹل انڈسٹری اور ٹور آپریٹرز کی آمدنی کا براہِ راست تعلق برفباری سے ہے ۔
اس دوران حالیہ برف بری کے بعد شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ کی رونق میں چار چاند لگ گئے ہیں جس نے نہ صرف سیاحوں کے لئے تفریح کا نیا سامان پیدا کیا ہے بلکہ مقامی کاروباری طبقے میں بھی نئی امیدیں روشن کر دی ہیں۔
ان سیاحتی مقامات میں سفید برف کی ملائم تہوں نے دیودار کے جنگلات، پہاڑوں کی بلند چوٹیوں، چراگاہوں، دریاؤں کے کناروں اور کھلی وادیوں کو ایسی دلکشی عطا کی ہے کہ ہر منظر کسی پینٹنگ کا عکس محسوس ہوتا ہے ۔
برفانی کھیلوں کا مرکز گلمرگ اس بار پہلی ہی برفباری میں ایک غیر معمولی چمک کے ساتھ سامنے آیا ہے ۔
گالف کورس پر پڑی ہموار برف، آفروٹ کی ڈھلوانیں، کانگڈوری کی پہاڑیاں اور مشہور گونڈولا کے آس پاس کا پورا علاقہ برف میں ڈوبا ہوا نظر آ رہا ہے ۔
حیدرآباد سے آئی ۲۹سالہ سیاح روچنا نائیک خوشی سے بے قابو نظر آئیں۔انہوں نے کہا’’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی اتنی خوبصورت برف دیکھوں گی۔ جیسے ہی ہم نے برف سے ڈھکا گولف کورس دیکھا، ایسا لگا جیسے دنیا رک گئی ہو۔ یہ جگہ کسی خواب سے کم نہیں‘‘۔
گلمرگ کے ہوٹلز، ریستوران، سلیج مالکان، گرم کپڑوں کی دکانیں سب اپنے کام میں انتہائی مصروف نظر آ رہے ہیں۔
ایک مقامی دکاندار محمد مقبول نے کہا’’پچھلے دو ماہ موسم خشک رہنے کی وجہ سے کاروبار مرجھا گیا تھا۔ آج پہلی برف پڑی اور شام سے پہلے ہی لگ رہا تھا کہ سیزن شروع ہو گیا ہے ‘‘۔
بال تل، تھجواس گلیشیئر اور آس پاس کی چراگاہوں پر پڑنے والی برف سورج کی روشنی میں اس شدت سے چمک رہی ہے کہ آنکھیں چندھیا جاتی ہیں۔
ایم ایس سیولوجی کی طالبہ فاطمہ قریشی نے کہا’’ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ہر درخت پر برف نے جواہرات سجا دیے ہوں۔ میں نے زندگی میں اتنی خوبصورتی کبھی نہیں دیکھی۔ سونہ مرگ واقعی اپنی مثال آپ ہے ‘‘۔
ایک اور مقامی دکاندار اور سلیج مالک اشتیاق احمد نے بتایا کہ برفباری نے ان کی آمدنی میں فوری اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا’’دو ہفتے سے کاروبار تقریباً ختم ہو گیا تھا۔ آج سیاحوں نے سلیج رائیڈ کے لیے لائنیں لگا لیں۔ ہم سب کے گھروں میں دوبارہ چولہے جلنا شروع ہو گئے ہیں‘‘۔
تازہ برفباری کے بعد پہلگام کی آڑُو ویلی، بیٹا پوٹھ اور چندن واری کے علاقوں نے بھی سیاحوں کو مسحور کر دیا ہے ۔
گجرات کے ایک سیاح نے بتایا’’یہ میری پہلی کشمیر یاترا ہے ۔ آڑو ویلی پہنچتے ہی ہمیں ایسا لگا کہ ہم کسی دیومالائی دنیا میں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ قدرت کا وہ حسن ہے جو شاید دنیا میں کہیں اور نہیں‘‘۔
مقامی گھوڑے بان نثار لاوے نے کہا’’برف نے ہمارا روزگار بچا لیا ہے ۔ ہم روز صبح سے شام تک سیاحوں کو آرُو کی پگڈنڈیوں تک لے جا رہے ہیں۔ یہ سب کچھ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے ‘‘۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ برف نہ صرف سیاحت بلکہ پانی کے ذخائر اور زراعت کیلئے بھی فائدہ مند ہے ۔
پہلگام کے ایک بزرگ غلام نبی ڈار نے بتایا’’جب پہاڑوں پر وقت پر برف پڑتی ہے تو اگلے سال پانی بھی اچھا ملتا ہے جو زراعت اور سیاحت کیلئے فائدہ بخش ہے ۔ایجنسیز‘‘

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین بھارت کے ساتھ ایل اے سی پر کشیدگی میں کمی سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے

Next Post

’سرینگر کے۴۸ فیصد گھروں کو ۷x۲۴ بجلی فراہم‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘

’سرینگر کے۴۸ فیصد گھروں کو ۷x۲۴ بجلی فراہم‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.