جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شوپیاں میں پٹواری۲۵ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں کشمیر اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک کارروائی انجام دیتے ہوئے پٹواری حلقہ پنجورہ پہلی پورہ، شوپیاں‘عاشق حسین شاہ کو۲۵ہزار روپے رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اے سی بی کے مطابق۲۰دسمبر ۲۰۲۵کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ اس نے اپنی اہلیہ اور سالی کو ان کے آبائی جائیداد میں برابر کا حصہ دلانے کے لیے تحصیل دفتر شوپیاں میں درخواست دی تھی۔ یہ درخواست تقریباً تین ماہ قبل تحصیلدار شوپیاں کے سامنے پیش کی گئی، جسے بعد ازاں متعلقہ پٹواری کو کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا۔
شکایت کے مطابق، جب درخواست گزار نے پٹواری عاشق حسین شاہ سے رجوع کیا تو اس نے رپورٹ دینے کے عوض۲۵ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ شکایت کنندہ نے رشوت دینے سے انکار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا۔
اے سی بی نے شکایت موصول ہونے کے بعد خفیہ جانچ پڑتال کی، جس میں رشوت کے مطالبے کی تصدیق ہو گئی۔ اس کے بعد کیس ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۰۵زیر دفعہ انسداد بدعنوانی ایکٹ۱۹۸۸پولیس اسٹیشن اے سی بی اننت ناگ میں درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی۔
تحقیقات کے دوران ایک خصوصی ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ رشوت کی رقم بھی آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزم کے قبضے سے برآمد کی گئی۔
بعد ازاں، ملزم کے رہائشی مکان کی بھی تلاشی لی گئی۔ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
اینٹی کرپشن بیورو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف آگے آئیں اور کسی بھی غیر قانونی مطالبے کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ شفاف اور جوابدہ نظام کو یقینی بنایا جا سکے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کی جموں کشمیر کی جیلوں میں باقاعدہ جانچ اور نگرانی پر زور

Next Post

صلاح الدین کے خلاف ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
صلاح الدین کے خلاف ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

صلاح الدین کے خلاف ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.