اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

صلاح الدین کے خلاف ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
صلاح الدین کے خلاف ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ہفتہ کے روز پاکستان میں مقیم حزب المجاہدین کے سربراہ محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کو ان کی گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔
یہ حکم نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی جج نے اس مقدمے کی سماعت کے بعد جاری کیا، جو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) اور رانبیئر پینل کوڈ (آر پی سی) کی دفعہ ۵۰۶ کے تحت درج ہے۔ آر پی سی ۲۰۱۹ تک جموں و کشمیر میں نافذ فوجداری قانون تھا، جو انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کے مساوی ہے۔
عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر نے ایسے ٹھوس شواہد اکٹھا کیے ہیں جو بادی النظر میں شاہ کو یو اے پی اے کی دفعات ۱۳‘۱۸‘۲۰؍اور۳۹ کے تحت مختلف جرائم میں ملوث ثابت کرتے ہیں۔ ان دفعات کا تعلق ملک کی خودمختاری کو خطرے، دہشت گردانہ سازش اور دہشت گرد سرگرمیوں میں شمولیت سے ہے۔
عدالت نے کہا کہ ملزم گرفتاری سے مسلسل فرار ہے، جس کے پیش نظر ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ایف آئی آر کے سلسلے میں شاہ کو گرفتار کرے۔
عدالت نے وضاحت کی کہ دفعہ۷۳ ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) مجسٹریٹ کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کے خلاف وارنٹ جاری کرے جو ناقابلِ ضمانت جرم میں مطلوب ہو اور گرفتاری سے بچ رہا ہو۔
محمد یوسف شاہ ۱۹۹۳ میں پاکستان فرار ہو گیا تھا اور۲۰۲۰ میں حکومتِ ہند نے اسے دہشت گرد قرار دیا تھا۔ وہ اس وقت پاکستان سے سرگرم ہے اور متحدہ جہاد کونسل (یو جے سی) کا سربراہ بھی ہے، جو کئی دہشت گرد تنظیموں کا اتحاد ہے۔
این آئی اے نے ۲۰۲۳ میں شاہ اور اس کے دو بیٹوں سے منسلک جائیدادیں ضبط کی تھیں۔ اس کے بیٹوں کو۲۰۲۱ میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک مقدمے میں گرفتاری کے بعد سرکاری ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا تھا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں پٹواری۲۵ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Next Post

جموں میں ممکنہ دراندازی کے خدشہ‘ انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
جموں میں ممکنہ دراندازی کے خدشہ‘ انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

جموں میں ممکنہ دراندازی کے خدشہ‘ انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.