جموں؍۵ستمبر
حکام نے بتایا کہ ہفتہ کے روز کٹھوعہ ضلع میں ایک منشیات فروش کو سخت گیر غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ چک دراب خان گاؤں کے رہائشی جسبیر سنگھ کے خلاف۲۰۱۸‘۲۰۲۲؍اور ۲۰۲۶ میں پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت تین ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اس کے خلاف ایک ڈوزیئر تیار کرکے اسے متعلقہ ایکٹ کے تحت حراست میں لینے کے لیے ڈویژنل کمشنر جموں کو بھیجا گیا۔
اس کے مطابق ڈویژنل کمشنر جموں نے سنگھ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا۔انہوں نے بتایا کہ وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے جیل میں بند کردیا گیا۔
پولیس نے ہفتہ کی صبح کٹھوعہ ضلع کے بِلّاور کے رام کوٹ علاقے میں گالک کے مقام پر ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے۷گرام ہیروئن برآمد کی۔
۔۔۔۔۔۔۔ایجنسیاں










