اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گوا آتشزدگی سانحہ: مفرور لوتھرا بھائیوں کو فوکیٹ میں حراست میں لیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-12
in قومی خبریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے کے چند گھنٹے بعد ہی ہندوستان سے فرار ہونے والے نائٹ کلب کے مالک گورو اور سوربھ لوتھرا کو تھائی لینڈ کے فوکیٹ میں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ انہیں جلد وطن واپس لایا جائے گا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے ان کے پاسپورٹ معطل کیے جانے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ پاسپورٹ سسپنڈ ہونے کے بعد ان کے بین الاقوامی سفر پر پابندی لگا دی گئی تھی اور انہیں واپس لانے کے لیے ہندوستان کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے دونوں بھائی آگ لگنے کے چند ہی گھنٹے کے بعد ہندستان سے فرار ہوگئے تھے ۔ یہ آگ 6 دسمبر کی صبح ان کے ارپورہ نائٹ کلب میں لگی تھی، جس سے حفاظتی ضوابط کی تعمیل پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے ۔ تحقیقات میں تعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جن میں لازمی فائر سیفٹی، نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کی کمی، پر ہجوم اور تنگ خارجی دروازے شامل تھے ، جن سے لوگوں کو باہر نکلنے میں دشواری پیش آئی۔
وزارت خارجہ کی درخواست کے بعد ان کے ٹھکانے کا پتہ لگانے اور انہیں دوسرے ملک جانے سے روکنے کے لیے انٹرپول بلیو کارنر نوٹس جاری کیا گیا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے دونوں بھائیوں نے دہلی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دی تھی۔ عدالت نے بدھ کو روز لوتھرا برادران کو کوئی راحت نہیں دیا اور انہیں کوئی فوری عبوری ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے معاملے کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی تھی۔ دریں اثنا، گوا پولیس نے جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر شریک مالک اجے گپتا کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے ۔ اس معاملے میں مینیجر اور کلیدی آپریٹر سمیت عملے کے کئی ارکان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ وزارت خارجہ کے حکام نے تصدیق کی کہ پاسپورٹ کی معطلی پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے سیکشن 10اے کے تحت کی گئی تھی، جو نہ صرف سفر کو کالعدم قرار دیتا ہے بلکہ حکومت ہند کو تھائی حکام کے ساتھ ان کی واپس بھیجنے کی کارروائی شروع کرنے کے بھی قابل بناتا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ کو دونوں بھائیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے گوا حکومت سے باضابطہ مکتوب موصول ہوا تھا، جس پر موجودہ قانونی التزامات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔
اس آگ میں عملے کے ارکان اور سیاحوں سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ گوا پولیس اور انتظامیہ پر بھی اس معاملے کے حوالے سے انگلیاں اٹھی تھیں اور ملک بھر کی سیاحتی انجمنوں نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیہ سبھا میں نجی اسپتالوں کی من مانی فیس اور ناقص دواؤں کا مسئلہ اٹھایا گیا

Next Post

لال قلعہ دھماکہ کیس۳ ڈاکٹر اور خطیب ۱۲ دن کی عدالتی تحویل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
لال قلعہ کے قریب دھماکہ‘۸؍ افراد ہلاک

لال قلعہ دھماکہ کیس۳ ڈاکٹر اور خطیب ۱۲ دن کی عدالتی تحویل میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.