اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راجیہ سبھا میں نجی اسپتالوں کی من مانی فیس اور ناقص دواؤں کا مسئلہ اٹھایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-12
in قومی خبریں
A A
تین سال کے وقفے کے بعد راجیہ سبھا کی نمائندگی ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا میں اراکین نے جمعرات کے روز نجی اسپتالوں کی جانب سے مریضوں سے من مانی رقم وصول کرنے اور ناقص ادویات فراہم کئے جانے کے مسئلے کو نمایاں طور پر اٹھایا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈاکٹر کے لکشمن نے چیئرمین کی اجازت سے پرائیویٹ اسپتالوں کی طرف سے مریضوں سے زائد فیس وصول کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال علاج کے دوران غیر ضروری ٹیسٹ کراتے ہیں، صحت مند ہونے کے باوجود مریضوں کو طویل مدت تک اسپتال میں رکھتے ہیں اور حد سے زیادہ بل وصول کرتے ہیں۔
اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ کیس میں کنزیومر فورم نے ایک نجی اسپتال کو حکم دیا کہ وہ مریض کو تین لاکھ روپے ادا کرے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریضوں سے مشاورتی فیس کے نام پر 1500 سے 3000 روپے تک لئے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر لکشمن نے اسپتالوں کے بلوں کو شفاف بنانے اور مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کی جے بی ماتھیر ہیشم نے کیرالہ میں غیر معیاری ادویات کی کثرت کا مسئلہ اٹھایا۔ حکمران سی پی آئی (ایم) کے اراکین کی مداخلت کے باوجود انہوں نے کہا کہ یہ دوائیں ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر فروخت ہو رہی ہیں، جس سے مریضوں کی زندگیوں سے کھیل کھیلایا جا رہا ہے ۔
ترنمول کانگریس کی ساگرِیکا گھوش نے دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے مسائل کو اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً بنگلہ زبان بولنے والے مزدوروں کو دہلی اور این سی آر میں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان پر بنگلہ دیشی کا لیبل لگا کر زبردستی بنگلہ دییش بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے پیچھے سیاسی مقصد کارفرما ہے ۔
بی جے پی کے آدتیہ پرساد نے جھارکھنڈ میں قبائلی برادری کے لوگوں کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے کئے جا رہے ظلم و زیادتی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی سے اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے ہرش مہاجن نے ہماچل پردیش میں قومی شاہراہوں کے قریب تعمیراتی کام کے لیے سائنسی نقطئہ نظر اپنانے کا مطالبہ کیا تاکہ لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات کو روکا جا سکے ۔
بی جے پی کے چنّی لال گراسیہ نے ادے پور میں نئی ریلوے لائن بچھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے زیادہ سہولت ملے گی۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کی ڈاکٹر فوزیہ خان نے مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی کے مسئلے کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صرف تین ماہ میں سینکڑوں کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی مدد کا دعویٰ تو کرتی ہے ، لیکن یہ سب صرف کاغذوں تک محدود ہے ۔
بی جے ڈی کے مانس رنجن منگراج نے دارالحکومت دہلی کی فضائی آلودگی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کو متاثر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کے سنگین مسئلہ کو دیکھتے ہوئے پارلیمنٹ کا بجٹ اور سرمائی اجلاس دہلی سے باہر منعقد کیا جانا چاہیے ، تاکہ اراکین اور عملے کو افراد کو آلودگی کے مضر صحت اثرات سے بچایا جا سکے ۔
کانگریس پارٹی کی پھولو دیوی نیتام نے غیر قانونی نائٹ کلبوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے سنجیو بھٹ کی سزا کو معطل کرنے سے انکار کر دیا

Next Post

گوا آتشزدگی سانحہ: مفرور لوتھرا بھائیوں کو فوکیٹ میں حراست میں لیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

گوا آتشزدگی سانحہ: مفرور لوتھرا بھائیوں کو فوکیٹ میں حراست میں لیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.