اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے سنجیو بھٹ کی سزا کو معطل کرنے سے انکار کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-12
in قومی خبریں
A A
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو1996 کے منشیات پلانٹ کرنے کے معاملے میں دی گئی 20 سال کی سزا کو معطل کرنے سے انکار کر دیا۔
جسٹس جے کے ماہیشوری اور وجے بشنوئی کی بنچ نے جمعرات کو بھٹ کی عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا، جس سے 2024 میں گجرات کی ایک عدالت کے ذریعہ این ڈی پی ایس ایکٹ اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت سنائی گئی سزا کو برقرار رہی۔
سماعت کے دوران بھٹ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ سابق آئی پی ایس افسر پہلے ہی سات سال سے زیادہ جیل میں گزار چکے ہیں اور انہیں منشیات کی غیر تجارتی مقدار رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے ، ریاست کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ منندر سنگھ نے کہا کہ یہ واضح طور پر سازش کا معاملہ ہے اور کہا، "سازش رچی گئی تھی، افیون پلانٹ کی گئی تھی اوربرآمدگی ایک کلو سے زیادہ تھی۔”
دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ کیس 1996 کا ہے ، جب راجستھان سے تعلق رکھنے والے وکیل سومیر سنگھ راجپوروہت کو بناسکانٹھا پولیس نے پالن پور کے ایک ہوٹل کے کمرے سے مبینہ طور پر افیون برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
بھٹ اس وقت پالن پور میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھے ۔ بعد میں بری ہونے والے راجپوروہت نے بھٹ اور دیگر افسران کے خلاف جائیداد کے تنازعہ کی وجہ سے انہیں جھوٹا پھنسانے کے لیے ممنوعہ مادہ رکھنے کا الزام لگایا تھا۔
بھٹ کو اس معاملے میں 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 1990 میں پربھاداس ویشنانی کی حراستی موت سے متعلق ایک اور کیس میں بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اس وقت بھٹ جام نگر میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس تھے ۔
اسی طرح، اپریل میں، سپریم کورٹ نے حراست میں موت کے مقدمے میں ان کی سزا کو معطل کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا تھا۔ بھٹ، جو نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کے لیے جانے جاتے ہیں، 2015 میں بغیر چھٹی کے مبینہ طور پر غیر حاضری پر آئی پی ایس سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
اس سے پہلے انہوں نے عدالت عظمیٰ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 2002 کے گجرات فسادات میں گجرات حکومت کی ملی بھگت تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی صدر کا ٹرمپ گولڈ کارڈ’ کے اجراء کا اعلان

Next Post

راجیہ سبھا میں نجی اسپتالوں کی من مانی فیس اور ناقص دواؤں کا مسئلہ اٹھایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
تین سال کے وقفے کے بعد راجیہ سبھا کی نمائندگی ہوگی

راجیہ سبھا میں نجی اسپتالوں کی من مانی فیس اور ناقص دواؤں کا مسئلہ اٹھایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.