اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدر کا ٹرمپ گولڈ کارڈ’ کے اجراء کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-12
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

واشنگٹن، 11 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ گولڈ کارڈ کے اجراء کا باقاعدہ اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مہنگائی میں مزید اضافے کو روک کر رکھا۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ویزا پروگرام کے متبادل گولڈ کارڈ’ کے اجراء کا اعلان کردیا۔ 
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ٹرمپ گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں۔ 
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے سے امریکہ کو دیوالیہ قرار دیا جارہا ہے ، جبکہ آج امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔ 
ان کاکہنا تھا کہ جب میں نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں مہنگائی اپنے عروج پرتھی جبکہ پہلے کی نسبت آج حالات یکسر مختلف ہیں، ہم نے تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی لاکر مہنگائی میں مزید اضافے کو روکا۔ 
روس یوکرین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو اب امریکہ فنڈنگ نہیں کررہا، یوکرین کیلئے یورپ امریکہ سے میزائل خرید رہا ہے ۔ 
امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی کو حقیقت پسند ہو کر الیکشن کرانا چاہیے ، یوکرین کے عوام الیکشن اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکہ میں 18ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے ، 
ایک صحافی کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم مڈٹرم الیکشن باآسانی جیت جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ اوباما کیئر صحت کے شعبے میں فراڈ تھا۔ 
‘ٹرمپ کارڈ’ ایک خصوصی ریزیڈنسی پرمٹ ہے جو اپریل میں پہلی بار منظرِ عام پر آیا تھا۔ اس پر ٹرمپ کی تصویر اور جملہ ‘دی ٹرمپ کارڈ’ درج ہے ۔ 
ٹرمپ کے مطابق یہ کارڈ ممکنہ طور پر موجودہ ای بی -5 ویزا پروگرام کی جگہ لے گا، جس کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کار امریکی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ 
ای بی 5 (ای بی-5) ویزا کے برعکس، جس میں 8 لاکھ ڈالرز سے 1.05 ملین کی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے ، ٹرمپ کارڈ کی قیمت سیدھی پانچ ملین ڈالر رکھی گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوسکتے ہیں، جو امریکی قرضے اتارنے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوڈان کا فوجی طیارہ حادثہ کا شکار، تمام افراد جاں بحق

Next Post

سپریم کورٹ نے سنجیو بھٹ کی سزا کو معطل کرنے سے انکار کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سپریم کورٹ نے سنجیو بھٹ کی سزا کو معطل کرنے سے انکار کر دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.