بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ‘

ان کی خدمت اور خواہشات پوری کرنے کیلئے پر عزم ہیں: سنہا آفات سماوی سے متاثرہ ۴۴۹گھروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

لیفٹیننٹ گورنر ‘ منوج سنہا نے منگل کے روز کٹھوعہ اور سانبہ کا دورہ کیا اور ان اضلاع میں حالیہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کیلئے۴۴۹نئے گھروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کٹھوعہ میں مکمل طور پر تباہ ہونے والے ۳۴۴ گھروں کی تعمیر۳۴ کروڑ روپے کی لاگت سے کی جائے گی۔ سانبہ میں حالیہ فلیش فلڈ کے دوران متاثر ہونے والے ۱۰۵ گھروں کی تعمیر نو۵۰ء۱۰کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی۔
تین بیڈروم پر مشتمل ان گھروں کی تعمیر کے اخراجات ہائی رینج رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ایچ آر ڈی ایس انڈیا ) نامی این جی او برداشت کرے گی، جو مالکان کیلئے جدید سہولیات بھی یقینی بنائے گی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ایچ آر ڈی ایس انڈیا کی اس نیک کوشش اور جموں و کشمیر میں متاثرہ خاندانوں کیلئے محفوظ اور باوقار رہائش فراہم کرنے میں یو ٹی انتظامیہ کے ساتھ اس کے تعاون کی تعریف کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’اتحاد طاقت ہے۔ اجتماعی کوششیں اْن چیلنجوں کو بھی شکست دے سکتی ہیں جو ناقابلِ تسخیر دکھائی دیں اور اس برس اگست کے بحران کے دوران ہم نے یہ جذبہ دیکھا۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ان کی خدمت اور ان کی تمام خواہشات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘‘۔
سنہا نے کہا کہ ایچ آر ڈی ایس انڈیا کی شمولیت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے نئے گھروں کی یہ تعمیر عوام سے ہماری عہدبستگی اور جموں و کشمیر کی ہمہ گیر ترقی کا مظہر ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اگر کوئی مستحق فائدہ اٹھانے والا رہ گیا ہو تو اسے بھی شامل کیا جائے۔
اس اقدام کے پہلے مرحلے میں ۱۵۰۰ جدید ترین سہولیات سے آراستہ تین بیڈروم’اسمارٹ ہاؤسز‘ کی تعمیر شامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سے لیس جدید گھر مستقبل کی موسمی چیلنجز کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوں گے اور ان میں باڑ، اور جانوروں کے شیڈ جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔ بنیاد رکھنے کے بعد چھ ماہ کے اندر تعمیر مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
ایچ آر ڈی ایس انڈیا آئندہ ۱۵ سال تک مفت لائف انشورنس اور تمام خاندان کے افراد کے سالانہ مفت صحت معائنے بھی فراہم کرے گا۔ این جی او اگلے پانچ سال تک گھروں کی دیکھ بھال بھی کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں۲۰۱۹ کے بعد تیز رفتار ترقی اور مختلف سیکٹرز میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کیا اور کہا کہ شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی گئی ہیں۔
ایل جی نے شہریوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ ترقی کی رفتار کو سست نہ ہونے دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترقی کے فوائد آخری شخص تک پہنچیں۔
سنہا نے کہا’’بہتر بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، صحت، روزگار، مساوی مواقع اور سماجی انصاف ہمیشہ میری ترجیح رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم نے ہمہ گیر ترقی کی نئی تاریخ رقم کی ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں‘ ڈیزاسٹر رسپانس فورسز، ایمرجنسی رسپانڈرز، سول سوسائٹی کے اراکین اور ریسکیو آپریشنز میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
کٹھوعہ اور سانبہ کے متاثرہ خاندانوں میں بالترتیب ۲۲ء۸کروڑ روپے اور۳۸ء۱ کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی۔کٹھوعہ کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کے لیے انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح اور وقف کیا۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کٹھوعہ نے کارپوریٹ اداروں کے ساتھ شراکت داری کر کے اسٹیڈیم کے ساتھ بیرونی باسکٹ بال اور والی بال کورٹ بھی قائم کیے ہیں تاکہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کا سرینگر میں شروع کئے گئے شہری منصوبوں کا جائزہ

Next Post

’وندے ماترم پر تقسیم نے ملک کو تقسیم کیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’وندے ماترم پر تقسیم نے ملک کو تقسیم کیا‘

’وندے ماترم پر تقسیم نے ملک کو تقسیم کیا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.