اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سرینگر میں شروع کئے گئے شہری منصوبوں کا جائزہ

’پیش رفت کی رپورٹ میرے دفتر کو تواتر کے ساتھ بھیج دی جائے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ کا سرینگر میں شروع کئے گئے شہری منصوبوں کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج مکانات و شہری ترقی محکمہ کے اُن منصوبوں کا جائزہ لیا جوریاستوں کو خصوصی مدد برائے سرمایہ کاری (ایس اے ایس سی آئی) سکیم کے تحت عملائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹوں میں شہری زندگی کے معیار میں نمایاں بہتری، ثقافتی ورثہ کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور شہری مراکز میں سیاحت کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ تمام کام عوامی ضرورت کے مطابق، ماحول دوست اور طویل مدتی شہری منصوبہ بندی کے اہداف سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔
عمرعبداللہ نے مزید ہدایت دی کہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے مراحل میں مقامی قانون سازوں اورشراکت داروں کو شامل کیا جائے تاکہ کام بلا تعطل جاری رہ سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیش رفت کی باقاعدہ رپورٹس اُن کے دفتر کو بھیجی جائیں اور کسی بھی رُکاوٹ کو مقررہ وقت میں دور کیا جائے۔
اِس سے قبل سمارٹ سٹی لمیٹیڈ کے متعلقہ سی ای اوز نے مرکزی حکومت کی فنڈنگ سے ایس اے ایس سی آئی سکیم کے تحت اُٹھائے جانے والے منصوبوں پر تفصیلی جانکاری دی۔
سی اِی او جموں سمارٹ سٹی لمیٹیڈ نے بتایا کہ متعدد منصوبے ورثے کے تحفظ، ٹریفک جام، نکاسی آب، غیر منظم وینڈنگ، غیر منصوبہ بند یوٹیلیٹیز اور پسماندہ ہیریٹیج کوریڈورز جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے اُٹھائے جا رہے ہیں۔ دیرپائی یقینی بنانے کیلئے مختلف مربوط شہری اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی کاروباری ضلع (سی بی ڈِی) اور تاریخی مرکز کی بحالی منصوبے کا اہم جزو ہے۔ تجویز کردہ اقدامات میں پریڈ گراؤنڈ، مبارک منڈی، جیول چوک، گاندھی نگر۔ویئر ہائوس اور ٹانگاسٹینڈ۔گمٹ بازار جیسے زیادہ بھیڑ والے مقامات پرکچیر سطحی کار پارکنگ کی سہولیات کی تعمیر شامل ہے۔ دیگر منصوبوں میں یوٹیلیٹی اَپ گریڈیشن و بیوٹیفکیشن کے کام، باوے ماتا، ہر کی پوری اور مہا مایا کو جوڑنے والے مندر کی ترقی، سبزی منڈی میں ماڈل ویجی ٹیبل منڈی، اِندرا چوک میں شاپنگ کمپلیکس اور پریڈ چوک پر کلاک ٹاور (گھنٹہ گھر) کی تعمیر بھی شامل ہیں۔
سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ نے نیبرہُڈ ڈیولپمنٹ اور نگین جھیل کے واٹر فرنٹ کی بحالی پر اَپنی پرزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ۵ء۴کلو میٹر طویل نگین جھیل فرَنٹ کو عوامی رسائی کے ساتھ ترقی دی جائے گی، گھاٹوں کی اَپ گریڈیشن، چیری پارک کی بہتری اور پورے علاقے کی جامع ترقی سے سہولیات میں اضافہ اور سیاحتی امکانات بہتر ہوں گے۔
سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ نے سری نگر کے کلائی اندر (قدیم شہر) کی بحالی کے منصوبوں پر بھی جانکاری دی جن میں عوامی مقامات کی بہتری، تاریخی عمارتوں کا تحفظ، سبز مقامات کی تخلیق اور کاٹھی دروازہ ، سنگین دروازہ اور بچھّی دروازہ جیسے اہم گیٹ ویز کی بحالی شامل ہے۔ اِس کے علاوہ نکاسی آب اور پیدل چلنے والوں کیلئے بہتر راستوں کی بھی تعمیر ہوگی۔ دیوی آنگن کے عوامی مقامات کو بھی بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اننت ناگ میں کے پی روڈ کے قریب گرین فیلڈ ڈیولپمنٹ کی تجویز ہے جس میں دریائی کنارے ایکو پارک، سٹی پارک، سائیکل ٹریکس، پاتھ ویز، گیزبوس ، کیوسکس اور آری پت نالہ کے قریب ایک سمارٹ لائبریری کی تعمیر شامل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے

Next Post

’جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ‘

’جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.