جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’وندے ماترم پر تقسیم نے ملک کو تقسیم کیا‘

جواہر لال نہرونے اس قومی گیت کو صرف دو بندوں تک محدود کر دیا تھا ‘وزیر داخلہ امیت شاہ کا نگریس پر الزام کانگریس کے دورِ حکومت میں پارلیمنٹ میں ’وندے ماترم‘گایا جانا بند کر دیا گیاجبکہ اسے قومی گیت کا درجہ حاصل ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’وندے ماترم پر تقسیم نے ملک کو تقسیم کیا‘

**EDS: THIRD PARTY IMAGE, SCREENGRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Union Home Minister Amit Shah speaks during a debate on Vande Mataram in the Rajya Sabha at the Winter session of Parliament, in New Delhi, Tuesday, Dec. 9, 2025. (Sansad TV via PTI Photo) (PTI12_09_2025_000142B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو پارلیمنٹ میں کہا کہ کانگریس نے خوشامد کی پالیسی کے تحت ’وندے ماترم‘کو دو حصوں میں تقسیم نہیں کیا ہوتا تو ملک کی تقسیم بھی نہ ہوتی۔
شاہ نے راجیہ سبھا میں قومی گیت ’وندے ماترم‘کے۱۵۰سال پورے ہونے کے موقع پر خصوصی بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس پر شروع سے ہی ’وندے ماترم‘کی مخالفت کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جب ’وندے ماترم‘کے۵۰سال پورے ہوئے تو اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، وہیں سے خوشامد کی سیاست شروع ہوئی اور اسی نتیجے میں ملک کی تقسیم ہوئی۔ انہوں نے کہا ’’میرا اور کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اگر خوشامد کی سیاست نہ ہوتی تو ملک کی تقسیم نہ ہوتی‘‘۔
کانگریس اور اس کی اعلیٰ قیادت پر’وندے ماترم‘کی مخالفت کا الزام لگاتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس کے دورِ حکومت میں پارلیمنٹ میں ’وندے ماترم‘گایا جانا بند کر دیا گیا تھا، جبکہ دستور ساز اسمبلی نے اسے قومی گیت کا درجہ دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وندے ماترم کے۱۰۰سال پورے ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی نافذ تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا’’کل بھی جب لوک سبھا میں ۱۵۰سال کے موقع پر بحث ہوئی تو کانگریس کی ایک خاتون رکن نے کہا، ابھی وندے ماترم پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے ‘‘۔اس پر کانگریس کے کچھ ارکان نے اعتراض کیا اور پوری بات بتانے کا مطالبہ کیا۔
شاہ نے کہا کہ جس گیت کو مہاتما گاندھی نے ملک کی روح سے جڑا ہوا قرار دیا تھا ’’اسی کا ٹکڑا کرنے کا کام کانگریس پارٹی نے کیا‘‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ۱۹۹۲ میں جب ایک بار پھر لوک سبھا میں وندے ماترم گایا جانے لگا تو’انڈیا‘اتحاد کے کئی اراکین نے اسے پڑھنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وندے ماترم گائے جانے کا وقت ہوتا ہے تو کانگریس کے کئی رکن ایوان سے باہر چلے جاتے ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام ارکان احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر اس گیت کو گاتے ہیں۔
اس پر اپوزیشن کے اراکین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ ثبوت پیش کریں کہ کون وندے ماترم کے دوران کھڑا نہیں ہوتا۔
وندے ماترم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ اُس زمانے میں یہ نعرہ ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کرتا تھا اور اب امرت کال میں یہ ملک کو ترقی یافتہ اور عظیم بنانے کا کام کرے گا۔
وزیر داخلہ نے پیر کو لوک سبھا میں ہوئی بحث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ وندے ماترم پر بحث کو مغربی بنگال کے انتخابات سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ یہ درست ہے کہ اس کی تخلیق بنگال میں ہوئی تھی اور اس کے مصنف بنکیم چندر چٹرجی بھی بنگال میں پیدا ہوئے تھے ، لیکن یہ گیت صرف بنگال تک محدود نہیں رہا، بلکہ کشمیر سے لے کر کنیاکُماری تک پھیل گیا ہے ۔
جدو جہد آزادی کے وقت جب انقلابیوں کی خفیہ ملاقاتیں ہوتی تھیں تو ان میں بھی اسے گیا جاتا تھا۔ آج بھی جب کوئی جوان سرحد پر اپنی عظیم قربانی دیتا ہے تو اس کے لبوں پر وندے ماترم ہوتا ہے ۔
پارلیمنٹ میں قومی ترانے پر بحث کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ اس بحث سے کئی نسلیں اس کے اہمیت کو سمجھیں گی۔ انہوں نے اپوزیشن کے ان الزامات کو مسترد کیا کہ حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے وندے ماترم پر بحث کرا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا’’مسائل پر بحث سے کوئی نہیں ڈرتا۔ ہم پارلیمنٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ نہیں کرتے ۔ پارلیمنٹ چلنے دیں تو تمام موضوعات پر بحث ہو سکتی ہے ‘‘۔انہوں نے اپوزیشن پر وندے ماترم پر بحث کو ٹالنے کا الزام لگایا۔
شاہ نے ہندوستان کے قومی جذبے کو ثقافتی قومی جذبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جس کی سرحد کسی قانون یا معاہدے نے نہیں بلکہ ثقافت نے متعین کی ہے ۔ وندے ماترم نے اسی ثقافتی قومی جذبے کے تصور کو دوبارہ زندہ کرنے کا کام کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ‘

Next Post

یہ الزام تراشیاں کسی کام کیں نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

یہ الزام تراشیاں کسی کام کیں نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.