تریواننت پورم، 26 نومبر (یو این آئی) ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کیرالہ میں 2,56,934 اہلکار مختلف انتخابی ڈیوٹیوں کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
انتخابی مشینری میں 14 ڈسٹرکٹ الیکشن افسران اور 28 اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن افسران شامل ہیں، جو مجموعی انتخابی کارروائی کی نگرانی کریں گے ۔
اس کے علاوہ 1,249 ریٹرننگ افسران، 1,321 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور 1,034 الیکٹورل رجسٹریشن افسران کو انتخابات کے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
تقریباً 1.80 لاکھ اہلکار پولنگ، انتخابی مواد کی تقسیم اور ووٹوں کی گنتی جیسے امور کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ الیکشن کے پُرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 70,000 پولیس اہلکار بھی ریاست بھر میں تعینات کیے جائیں گے ۔
گرام پنچایت، میونسپلٹیز اور کارپوریشنز کے بیلٹ پیپرز اور لیبل سفید رنگ میں، بلاک پنچایت کے لیے گلابی رنگ میں، جبکہ ڈسٹرکٹ پنچایت کے لیے آسمانی رنگ میں چھاپے جا رہے ہیں۔








