جموں/۲۵ نومبر
جموں و کشمیر حکومت نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر پیش کیے جانے والے سال۲۰۲۶ کے جے اینڈ کے گورنمنٹ ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ ایوارڈز بہادری، ادب، پرفارمنگ آرٹس، آرٹ اینڈ کرافٹس، سماجی اصلاحات، عوامی خدمت، لائف ٹائم اچیومنٹس، کھیل، میڈیا، ماحولیات اور صنعتی کاروباری صلاحیت جیسے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر دیے جائیں گے۔
اسی کے مطابق، نامزدگیاں سماجی اور کھیلوں کی تنظیموں، این جی اوز، یونیورسٹیوں، جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز، عوامی خدمت میں نمایاں کارکردگی کے لیے انتظامی سیکریٹریز، اور ڈویڑنل کمشنرز سے طلب کی گئی ہیں، جبکہ نامزدگیوں جمع کرانے کی آخری تاریخ۱۵دسمبر۲۰۲۵ مقرر کی گئی ہے۔










