جموں/۶جولائی
جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں سرینگر، جموں شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک گاڑی گہری کھائی میں گر جانے سے کم سے کم سات افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جموں سے سرینگر جا رہی ایک تویرا گاڑی بانہال کے تلہ باغ علاقے کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے بچا ¶ کارروائیاں انجام دیتے ہوئے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا۔
زخمیوں کی شناخت حافظہ بیگم دختر محمد یوسف ساکن شیر بی بی، شکیلہ بانو دختر محمد عبداللہ ساکن شیر بی بی، شازیہ بانو دختر محمد عبداللہ ساکن شیر بی بی، عابد احمد ڈار (ڈرائیور) ولد غلام محمد ڈار ساکن نشاط سری نگر، جہانگیر احمد ولد عبدالطیف ساکن رامسو، عالیزہ بانو دختر محمد یوسف ساکن شیر بی بی، فاروق احمد ولد عبدالطیف ساکن رامسو کے بطور ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین شکیلہ، شازیہ اور عالیزہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے ۔