جموں//
جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ‘ دلباغ سنگھ نے ریاسی میں لوگوں کے ہاتھوں دو جنگجوؤں کو پکڑنے کو جموں کشمیر میں جنگجوئیت کے خاتمے کی شروعات قراردیا ہے ۔
منگل کوریاسی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں پولیس سربراہ نے کہا کہ ریاسی کے لوگوں کی جانب سے بہادری دکھانے سے سرحد پار بیٹھے شر پسندوں کو ایک اچھا پیغام گیا ہے۔
دلباغ نے بتایا کہ ملی ٹینسی کے خاتمے کے سلسلے میں یہ ایک نئی شروعات ہے۔
پولیس سربراہ نے ملی ٹینٹ راجوری، پونچھ ، ڈوڈہ میں پھر سے ملی ٹینسی کو زندہ کرنے، ہابرڈ ماڈیول تیار کرنے اور ٹارگیٹ کلنگ کو انجام دینے کی خاطر سازشیں رچا رہے ہیں تاہم ہربار جموں وکشمیر پولیس نے اْن کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔
سٹکی بم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ یہ اپنے آپ میں بہت بڑا خطرہ ہے۔اْنہوں نے کہاکہ ادھم پور سبزی منڈی بھی سٹکی بم کا استعمال کیا او رراجوری میں بھی ایسے دو واقعات پیش آئے تاہم فورسز نے متعدد سازشوں کو ناکام بھی بنایا۔
دلباغ نے کہا کہ گرفتار لشکر کمانڈر طالب حسین سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ لشکر کمانڈر طالب حسین کی گرفتاری سیکورٹی کے نظریہ سے بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ طالب حسین کے تار کس کس سے جڑے ہیں اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یہ پوچھنے جانے پر طالب حسین کے تار کن لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں کے جواب میں پولیس سربراہ نے بتایا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ طالب حسین میڈیا والا بھی تھا ، گھٹیا عناصر ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ سیکورٹی فورسز کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔