جمعہ, جون 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلگام حملے کے بعد وادی میں سیاحت آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی ہے

مہاراشٹر، گجرات اور دیگر ریاستوں سے سیاحوں کی چھوٹی چھوٹی ٹولیاں گلمرگ، پہلگام اور دیگر سیاحتی مقامات کا رُخ کر رہی ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-04
in اہم ترین
A A
پہلگام حملے کے بعد وادی میں سیاحت آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

سرینگر//
پہلگام سانحے کے نتیجے میں زائد از ایک ماہ تک وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر ہو کا عالم چھائے رہنے کے بعد سیاحوں کی کم تعداد میں ہی سہی، آمد کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے سے جہاں سیاحتی شعبے میں نئی جان آنے لگی ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ لوگوں کی مایوسی کے ظلمت کدوں میں بھی روشنی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔
گذشتہ چند روز سے ملک کے مختلف حصوں جیسے مہاراشٹر، گجرات اور دیگر ریاستوں سے آنے والے سیاحوں کی چھوٹی چھوٹی ٹولیاں گلمرگ، پہلگام اور دیگر مشہور سیاحتی مقامات کا رُخ ہوئی دیکھی جا رہی ہیں جو شعبہ سیاحت کی حیات نو کی طرف ایک خوش کن اشارہ ہے ۔
واضح رہے کہ بائیس اپریل کو پہلگام کے بائسرن سیاحتی مقام پر دہشت گردانہ حملے میں۲۵سیاح اور ایک مقامی شہری جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وادی میں سیاحوں کی آمد تقریباً بند ہو گئی تھی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے بُکنگز منسوخ کی تھیں اور خوف کی ایک فضا قائم ہو گئی تھی۔حکومت جموں و کشمیر شعبہ سیاحت کی بحالی کیلئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس شعبے کے دوام و فروغ کے لیے پہلگام اور گلمرگ میں کابینی میٹنگوں کی صدرات کیں۔کشمیر کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سیاحتی شعبے سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ’’وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ذاتی مداخلت کے بعد اب دوبارہ بُکنگز شروع ہو گئی ہیں، لوگ واپس آ رہے ہیں، جو ایک خوش آئند اشارہ ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ کچھ کاروباری ادارے اب کشمیر میں اپنی میٹنگز اور پروگرام رکھنے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔
سیاحتی مقام سونہ مرگ کے ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے وادی کے سیاحتی مقامات کی رونق دوبارہ بڑھنے لگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلگام سانحہ کے بعد وادی کشمیر کے سیاحتی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے تاہم جموں وکشمیر سرکار کی مداخلت کے بعد غیر مقامی سیاح وادی کشمیر آرہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ آنے والے ایک ماہ کے اندر اندر وادی میں سیاحت دوبارہ پروان چڑھے گی۔
گلمرگ کے ایک ہوٹل میں تعینات منیجر ریاض احمد نے یو این آئی کو بتایا کہ سیاحتی مقامات پر ایک بار پھرغیر مقامی سیلانیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں حالیہ دنوں تازہ برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوا ہو رہا ہے اور اچھی تعداد میں سیاح اب یہاں پر آرہے ہیں۔دریں اثنا پہلگام میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
ایک ٹورسٹ گائیڈ نے بتایا’’پہلگام حملے کے بعد اگر چہ سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اب دھیرے دھیرے ٹورسٹ آرہے ہیں، اور ہمیں پوری امید ہیں کہ ایک مہینے کے اندر اندر سب کچھ ٹھیک ہوگا‘‘۔
عالم الدین نامی ایک غیر مقامی سیاح نے کہا’’کشمیر کی خوبصورتی لاجواب ہے اور یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں،ہمیں یہاں آ کر اندازہ ہوا کہ جو سنا تھا وہ حقیقت سے بہت مختلف ہے ، یہاں کوئی خوف نہیں ہے ، صرف محبت اور خوبصورتی ہے‘‘۔مقامی و قومی سطح پر ٹور آپریٹرز، خاص طور پر مہاراشٹر اور گجرات سے تعلق رکھنے والے ، کشمیر کو محفوظ اور پُرامن مقام کے طور پر پیش کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
مہاراشٹر سے ٹور آپریٹرز کا ایک وفد ان دنوں وادی میں خیمہ زن ہے تاکہ خود مشاہدہ کر کے اپنے گاہکوں کو مثبت پیغام دے سکیں۔گلمرگ کی سیر پر آئی ایک خاتون سیاح ریتا دیوی نے وادی کشمیر کے عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ نہ صرف خوش اخلاق ہیں بلکہ ہر ممکن تعاون فراہم کرتے ہیں، جس سے ان کا سفر ایک یادگار تجربہ بن گیا ہے ۔
انہوں نے کہا’’ہم پہلی بار کشمیر آئے ہیں اور ہمیں یہاں کسی قسم کا خوف یا پریشانی محسوس نہیں ہوئی۔ مقامی لوگ بے حد محبت و خلوص سے پیش آ رہے ہیں اور ہماری ہر قدم پر مدد کر رہے ہیں، چاہے وہ راستہ بتانا ہو یا کسی اور سہولت کی ضرورت ہو‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’میڈیا میں کشمیر کے بارے میں جو منفی تاثر پیش کیا جاتا ہے ، وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے ۔کشمیر نہ صرف قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے بلکہ یہاں کے لوگ بھی اتنے محبت کرنے والے ہیں کہ ہمیں اپنے گھر جیسا ماحول محسوس ہوا‘‘۔
ریتا دیوی نے ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر آئیں اور یہاں کے حقیقی ماحول کو خود دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر ہی معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر واقعی جنت ہے ۔سیاحت سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں کشمیر ایک بار پھر سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے جس سے جہاں ایک طرف کشمیر کی معاشی حالت ایک بار پھر بہتر ہوسکتی ہے دوسری طرف کشمیر کے حوالے سے ایک مثبت پیغام بھی عام ہوسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کا لال چوک میں بلیدان استمبھ کا دورہ، تاجروں سے کی بات چیت

Next Post

پولیس کانسٹیبل سمیت مزید تین سرکاری ملازمین برطرف 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘
اہم ترین

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

2025-06-06
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
اہم ترین

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

2025-06-06
اہم ترین

کشمیر کو ریل سے ملک بھر سے جوڑنا تاریخی لمحہ ہے:وزیر اعلیٰ

2025-06-06
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کا دورہ‘ سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

2025-06-06
’چناب ریل پل ایک غیر معمولی فن تعمیر کا کارنامہ ہے جوجموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں بہتری لائے گا‘
اہم ترین

’چناب ریل پل ایک غیر معمولی فن تعمیر کا کارنامہ ہے جوجموں اور سرینگر کے درمیان رابطے میں بہتری لائے گا‘

2025-06-06
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج ۲۰۲۵: ۱۲ سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی بڑی پالیسی تبدیلیوں میں سے ایک

2025-06-05
وزیر اعظم مودی چناب میں سب سے اونچے ریلوے پل کے علاوہ انجی پل کا بھی افتتاح کریں گے
اہم ترین

وزیر اعظم مودی چناب میں سب سے اونچے ریلوے پل کے علاوہ انجی پل کا بھی افتتاح کریں گے

2025-06-05
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ریل رابطے کا افتتاح:۶ جون کوجموں کشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوگا:سنہا

2025-06-05
Next Post
مسلسل غیر حاضر رہنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نوکری سے بر طرف

پولیس کانسٹیبل سمیت مزید تین سرکاری ملازمین برطرف 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.