سرینگر/۶جولائی
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کی علی الصبح چھڑنے والی ایک تصادم آرائی کے دوران دو مقامی جنگجووں نے سرنڈر کیا۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا”کولگام کے ہادی گام علاقے میں جھڑپ کے دوران دو مقامی جنگجووں نے اپنے والدین کی اپیل پر سرنڈر کیا“۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ سرنڈر کرنے والے جنگجووں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
ایک پولیس عہدیدار کے مطابق مذکورہ جنگجووں نے حال ہی میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
قبل ازیں پولیس نے کہا کہ کولگام کے ہادی گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم چھڑ گیا ہے ۔