جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-28
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف :وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

سرینگر/28مئی
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے باوجود ریاستی درجہ کی بحالی پر بات چیت کا عمل رکا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی حالیہ گورننگ کونسل میٹنگ میں انہوں نے یہ مسئلہ وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے سامنے واضح طور پر اٹھایا۔
گلمرگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا،ریاستی درجے کی بحالی ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا”اگر آپ نیتی آیوگ میٹنگ میں رسمی تقریر کو دیکھیں گے تو اس میں ریاستی درجہ کی بحالی کا واضح ذکر موجود ہے ، جو وزیر اعظم اور گورننگ کونسل کے تمام اراکین کو پیش کی گئی“۔
وزیر اعلیٰ نے اس تاثر کو رد کیا کہ پہلگام حملے کے بعد ریاستی درجہ سے متعلق بات چیت رک گئی ہے ۔ ان کے مطابق، ‘بات چیت جاری ہے ۔ میں نے صرف یہ فیصلہ کیا تھا کہ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ریاستی درجہ کا ذکر نہ کیا جائے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ معاملہ بند ہو گیا ہے ۔’
عمر عبداللہ نے گلمرگ میں اعلیٰ حکام کے ساتھ سیاحتی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں انہوں نے زور دیا کہ وادی کشمیر کے باشندوں کو خود سب سے پہلے ان سیاحتی مقامات کا رخ کرنا چاہیے تاکہ معمول کی زندگی کی طرف واپسی کا پیغام دیا جا سکے ۔
عمرعبداللہ نے کہا”میں نے وزیر تعلیم سے کہا ہے کہ اسکولوں اور کالجوں کے لیے تفریحی دوروں کا اہتمام کیا جائے تاکہ نوجوان نسل ان مقامات سے دوبارہ جڑ سکے “۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے مختلف مقامات پر کابینہ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو تحفظ اور اعتماد کا پیغام ملے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک و بیرونِ ملک کے سیاحوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ کشمیر سیاحت کے لیے تیار ہے ۔
پہلگام حملے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو اس واقعے کے لیے موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے ۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق یہ حملہ کشمیری عوام نے نہیں کیا، نہ ان کی مرضی سے ہوا، نہ ان کے فائدے کے لیے ۔ لیکن اگر اس کے ردعمل میں کشمیری عوام کو بائیکاٹ کا نشانہ بنایا جائے تو ہم کیا کریں؟ اس لیے مرکز کو چاہیے کہ وہ اس واقعے کی سنجیدہ تحقیقات کرے اور غلط معلومات پر مبنی مہم کو روکے ۔
وزیر اعلیٰ نے انکشاف کیا کہ کابینہ نے حملے کے متاثرین کی یاد میں ایک یادگاری مجسمہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ کو ڈیزائن طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ڈیزائنز آنے کے بعد اس منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
عمر عبداللہ نے یاد دلایا کہ موجودہ صورت میں جموں و کشمیر ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ ہے ، اور امن و قانون کی ذمہ داری ریاستی حکومت کے بجائے لیفٹیننٹ گورنر کی ہے ۔
جموں وکشمیر کے وزیرا علیٰ نے واضح کیا کہ سیاحوں کی سکیورٹی اس وقت ریاستی حکومت کے ہاتھ میں نہیں بلکہ راج بھون کے تحت آتی ہے ۔ ہم سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں، بنیادی ڈھانچہ مہیا کر سکتے ہیں، لیکن سیاحوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مرکز، ریاستی حکومت اور راج بھون تینوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ منتخب حکومت اور راج بھون کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات میں جمود کی بات تب کی جاتی ہے جب وہ واقعی منجمد ہوں۔ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ آگے بڑھنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر داخلہ امت شاہ کل دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے 

Next Post

جواب پر کوئی سوال نہیں !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

2026-10-28
کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز
اہم ترین

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

2026-10-28
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’کابینہ سے باہر رہ جانے والے ارکان کے آنسو پونچھوں گا‘

2026-10-28
سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-10-28
اہم ترین

کشمیریوں سے۱۷لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کا معاملہ

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘
اہم ترین

کانگریس کا عمر عبداللہ حکومت  میں شامل ہونے سے انکار

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

جواب پر کوئی سوال نہیں !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.