جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر داخلہ امت شاہ کل دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-28
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/28مئی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے جہاں وہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ ضلع پونچھ کا دورہ کریں گے ۔

یہ ان کا آپریشن سندور کے بعد جموں و کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

ذرائع کے مطابق امت شاہ 29 مئی کی شام جموں پہنچیں گے اور ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج، نیم فوجی دستوں، جموں و کشمیر پولیس، سول انتظامیہ اور خفیہ ایجنسیوں کے سینئر افسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں خاص طور پر امرناتھ یاترا 2025 کے انتظامات زیر بحث آئیں گے ، جو 3 جولائی سے 9 اگست تک جاری رہے گی۔

پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد یاتریوں کی حفاظت کے لیے اس سال سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہوں گے ۔میٹنگ میں انسدادِ دہشت گردی اقدامات اور گزشتہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

حالیہ ہفتوں میں ڈوڈہ، کشتواڑ، ادھمپور، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ کے بالائی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے ، اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے مڈبھیڑ بھی ہوئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کشتواڑ اور اس سے قبل ادھم پور کے دُدو بسنت گڑھ علاقے میں دو فوجی جوان شہید ہو چکے ہیں۔اپنے دورے کے دوسرے دن یعنی 30 مئی کو وزیر داخلہ امت شاہ سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستانی گولہ باری سے جاں بحق 13 شہریوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے اور متاثرہ علاقوں میں ہوئے جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری میں جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل تھے ، جن میں دو حقیقی بہن بھائی بھی تھے ۔اس کے علاوہ تین مذہبی مقامات، متعدد رہائشی مکانات اور کاروباری مراکز کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران بھارت میں سٹیلتھ جنگی طیاروں کا پروگرام منظور

Next Post

ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف :وزیر اعلیٰ

ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف :وزیر اعلیٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.