بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نوگام دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی: وزیر اعلیٰ

’جن ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں معاوضہ دیا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-16
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی امیدیں ماند پڑ رہی ہیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۵ نومبر
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ نوگام کے حادثاتی دھماکے میں متاثر ہونے والوں کو حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے صحت کی وزیر سکینہ اتو کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے، اور یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ حادثاتی دھماکے میں جن ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں باقاعدہ معاوضہ دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دفترِ وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر نے لکھا:’’وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ حکومت المناک نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔‘‘
مزید کہا گیا ’’انہوں نے صحت کی وزیر سکینہ ایتو کو زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت دی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ نقصان پہنچنے والی عمارتوں کو مکمل معاوضہ دیا جائے گا۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ رات نوگام پولیس اسٹیشن میں اس وقت دھماکہ ہوا تھا جب ایک حالیہ کیس میں ضبط شدہ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کا فارنسک نمونہ لیا جا رہا تھا۔ اس حادثے میں نو افراد جاں بحق اور ۳۰ سے زائد زخمی ہوئے۔
اس سے پہلے عمر عبداللہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے حادثاتی دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا’’وزیر اعلیٰ نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جس میں قیمتی جانوں کا زیاں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔
محبوبہ نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’گام پولیس سٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے سے گہرا دکھ ہوا جس میں۹قیمتی جانیں چلی گئیں اور متعدد زخمی ہوئے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ان خطرات اور مشکل حالات کو ظاہر کرتا ہے جن میں ہمارے پولیس اہلکار لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں‘‘۔
محبوبہ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

(ندائے مشرق خبر

 

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں شکست ’سبق‘ ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں:ڈاکٹر فاروق عبداللہ ’

Next Post

ایل جی منوج سنہا زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
ایل جی منوج سنہا زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچے

ایل جی منوج سنہا زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.