پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پندرہ سال کے جنگل راج کا رپورٹ کارڈ ”شونیہ بٹا سناٹا”: نریندر مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-07
in قومی خبریں
A A
’ کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریںگے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

ارریہ، 6 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لالو۔ رابڑی دورِ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال کے جنگل راج کا رپورٹ کارڈ خود بولتا ہے ، ‘شونیہ بٹا سناٹا۔’
مسٹر مودی نے آج ارریہ میں اپنی انتخابی ریلی میں آر جے ڈی کے دور حکومت کے پندرہ سال کو صفر کے برابر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لالو۔رابڑی کے پندرہ برسوں میں بہار میں کوئی ایکسپریس وے نہیں بنا، سیاحت کو فروغ نہیں ملا، کوسی ندی پر کوئی پل نہیں بنا، کھیل کود کے لیے کوئی میدان یا کمپلیکس نہیں بنایا گیا، کوئی آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم یا قانون کی یونیورسٹی قائم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کی رفتار بھی بالکل صفر رہی، یعنی پورا رپورٹ کارڈ ‘شونیہ بٹا سناٹا۔’
وزیراعظم نے کہا کہ 2005 میں جب نتیش کمار کی حکومت بنی تو بہار کو جنگل راج کے اندھیروں سے نکالا اور 2015 سے این ڈی اے حکومت نے اسے رفتار دی۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کے دور کے صفر کے مقابلے میں این ڈی اے کے زمانے میں نمایاں ترقیاتی کام ہوئے ۔
انہوں نے بتایا کہ پٹنہ میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، گیا میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، پٹنہ میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) قائم ہوا اور دربھنگہ میں ایمس کی تعمیر جاری ہے ۔ بہار میں چار مرکزی یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گنگا پر چار بڑے پل، جے پی سیتو، ویر کنور سنگھ سیتو، شری کرشن سیتو اور سمریا گھاٹ سیتو تعمیر کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پرانے مہاتما گاندھی سیتو کی مرمت کی گئی ہے اور گنگا پر آٹھ نئے پل بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام چل رہا ہے ۔
کوسی ندی پر بھی تین نئے پل بن چکے ہیں اور تین پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کے دور میں سات نئے ایکسپریس وے بنائے گئے ہیں۔
مسٹر مودی نے سیمانچل کے ترقیاتی منصوبوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ندیوں پر پلوں کے علاوہ ریاست میں 90 سال بعد فاربس گنج کو دربھنگہ سے ریل رابطے سے جوڑا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورکھپور سے سلی گُڑی تک چلنے والی ایکسپریس ٹرین اس علاقے کی تصویر بدل دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معاشرتی عدم مساوات اور معاشی تفاوت تشویشناک: اکھلیش

Next Post

جموںکشمیر کی توانائی میں خود کفالت کی طرف پیش قدمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جموںکشمیر کی توانائی میں خود کفالت کی طرف پیش قدمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.