پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

معاشرتی عدم مساوات اور معاشی تفاوت تشویشناک: اکھلیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-07
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

لکھنؤ:06 نومبر(یواین آئی)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدراکھلیش یادو نے آج بہار کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت میں تیزی سے بڑھتی عدم مساوات اور معاشی تفاوت سماج کے لیے تشویش کا موضوع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کے ایک فیصد امیروں کی دولت میں پچھلے کچھ سالوں میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے ، تو یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ 99 فیصد عام عوام کے حصے میں کتنی دولت بچی ہو گی۔
جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی معاشی خلیج نے نہ صرف معاشی بلکہ سماجی امتیاز کومزید گہرا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سماج کے کچھ طبقات کے پاس بے پناہ دولت اور وسائل مرکوز ہو جاتے ہیں، تو باقی عوام کے لیے مواقع اور عزت کے دروازے محدود ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آمدنی کی منطقی اور منصفانہ تقسیم ہی سماجی مساوات کی سچی راہ ہموار کر سکتی ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان تبھی آگے بڑھے گا جب ہر شہری کو برابری کا موقع ملے گا اور ہر خاندان کو باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو گا۔
یادو نے بہار کے تمام ووٹروں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا، "بہار کے ہر ایک ووٹر سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنے سنہرے مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے ضرور جائیں۔ جمہوریت میں ووٹ کی طاقت سب سے زیادہ ہوتی ہے ۔ اس لیے اپنا ووٹ ڈالیں اور اپنی طاقت کو پہچانیں۔” انہوں نے کہا کہ عوام کی بیداری اور شرکت ہی جمہوریت کی اصل طاقت ہے ۔ بہار کا ہر ووٹ ملک کی سمت اور حالت کا تعین کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حیدرآباد میں منشیات کے استعمال سے شخص کی موت، ایس او ٹی پولیس نے گروہ کو گرفتار کرلیا

Next Post

پندرہ سال کے جنگل راج کا رپورٹ کارڈ ”شونیہ بٹا سناٹا”: نریندر مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
’ کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریںگے‘

پندرہ سال کے جنگل راج کا رپورٹ کارڈ ''شونیہ بٹا سناٹا'': نریندر مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.