منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈیلی ویجروں کا وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ‘مستقلی کا مطالبہ

’حکومت ہمارے جائز مطالبات پر کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ‘بقایا جات کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ڈیلی ویجروں کا وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ‘مستقلی کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/ ۶ نومبر
باقاعدہ تقرری، کم از کم اجرت کے نفاذ اور بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ڈیلی ویجر ملازمین نے آج یہاں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا، جسے پولیس نے روک دیا اور ان کے رہنما کو حراست میں لے لیا۔
’آل ڈیلی ویجرز جموں کشمیر سنگھرش سمیتی‘ جو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین‘ ڈیلی ریٹڈ ملازمین اور آشا (تسلیم شدہ سماجی صحت کارکن) خواتین کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے، طویل عرصے سے باقاعدہ تقرری، بقایاجات کی ادائیگی اور کم از کم اجرت کے نفاذ کا مطالبہ کر رہی ہے۔
سمیتی کے چیئرمین سنی کانت چب کی قیادت میں متعدد محکموں سے وابستہ مرد و خواتین کارکنان نے عمر عبداللہ حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے ’’جائز مطالبات‘‘ پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔
وزیراعلیٰ اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے ریزیڈنسی روڈ پر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا، تاہم پولیس کی بھاری نفری نے انہیں شہیدی چوک پر روک دیا۔
پولیس نے چب کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد خواتین کارکنان نے چوک پر دھرنا دیا اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات پیش کرنے کی اجازت مانگی۔
حراست میں لیے جانے سے قبل چب نے صحافیوں سے کہا: ’’ہم سینکڑوں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی باقاعدہ تقرری، بڑی تعداد میں کیڑول ورکرز کی اجرتوں کی ادائیگی اور کم از کم اجرت کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے ہیں، مگر حکومت نے اب تک کچھ نہیں کیا۔‘‘
چب نے کہا کہ ’’سینکڑوں مزدوروں کے ساتھ برسوں سے ناانصافی ہو رہی ہے۔ ہم وزیراعلیٰ سے ملاقات کر کے یہی عرض کرنا چاہتے تھے کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں۔‘‘
ڈیلی ویجروں کی مستقلی این سی حکومت کا ایک انتخابی وعدہ ہے ۔وزیرا علیٰ عمرعبداللہ کاکہنا ہے کہ انہوں نے چیف سیکریٹری ‘کی سربراہی میں ایک کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی ہے جو ڈیلی ویجروں کی مستقلی کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

 

ندائے مشرق خبر

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں دو بین ریاستی خاتون منشیات فروش گرفتار

Next Post

ڈی جی پی نلن پربھات کا وادی کی سکیورٹی کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘

ڈی جی پی نلن پربھات کا وادی کی سکیورٹی کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.