بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں میں دو بین ریاستی خاتون منشیات فروش گرفتار

اودھم پور میں منشیات فروش کی منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۶نومبر
منشیات کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے دو بین ریاستی خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں خشخاش بھوسہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کی ایک ٹیم نے کوٹلی شاہ دولہ علاقے میں شیو مندر کے نزیدک دو خاتون منشیات فروشوں کو دھر لیا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے ۱۳کلو۷۷۸گرام خشخاش بھوسہ بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو بر سرموقع ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت سمرن پریت کور دختر سکھ دیو سنگھ اور جاسمین کور دختر نرمل سنگھ ساکنان بیاس امرتسر پنجاب کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۲۱۶؍ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ جموں پولیس منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔
ادھراودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی۱۲لاکھ روپے مالیت کی منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی۱۲لاکھ روپیے مالیت کی گاڑی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دی۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۵/۱۱۴کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عبد الواحد ولد عبدالرشید ساکن گرنائی اودھم پور نے ایک گاڑی منشیات کے کاروبار سے حاصل شدہ رقم سے خریدی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے مطابق مذکورہ گاڑی کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ ۶۸(ایف) کے تحت مزید قانونی کارروائی کے لئے ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے رواں سال کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ سے متعلق مقدمات میں مجموعی طور پر۶۲ء۱۰کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں اودھم پور پولیس کے منشیات سے پاک ضلع بنانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔یو این آئی

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’چین فوری خطرہ، امریکہ بعید خطرہ، پاکستان ہمیشہ بھارت کیلئے مسئلہ رہے گا‘

Next Post

ڈیلی ویجروں کا وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ‘مستقلی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
ڈیلی ویجروں کا وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ‘مستقلی کا مطالبہ

ڈیلی ویجروں کا وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ‘مستقلی کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.