منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں خشک موسم کی پیشگوئی‘درجہ حرارت میں کمی متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-07
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
پہلگام حملے کے بعد کشمیر کی سیاحت زوال کا شکار‘ ہوٹلوں میںصرف۵ فیصد بکنگ

dal lake

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر/۶ نومبر
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں۶سے۱۶ نومبر تک خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ وادی بھر میں بارش یا برفباری کے کوئی امکانات نہیں ہیں، تاہم دن کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ اور راتوں کو سردی میں مزید شدت متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق، اگلے دس دنوں تک موسم مجموعی طور پر خشک اور صاف رہے گا، جس کے دوران وادی کے بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جائے گی، جبکہ میدانوں میں دن کے وقت دھوپ نکلنے سے قدرے راحت محسوس ہوگی۔
سرینگر میں بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت۸ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔ گلمرگ میں منفی۵ء۱ ڈگری اور پہلگام میں۶ء۰ ڈگری درج کیا گیا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت ۴ء۱۳ ڈگری رہا۔
محکمہ نے کہا کہ نومبر کے وسط تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کے امکانات نہیں، البتہ۱۷ نومبر کے بعد مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کے داخل ہونے کا امکان ہے جو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری یا بارش کا باعث بن سکتا ہے۔
کاشتکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیتوں میں موسم سرما کی فصلوں کی تیاری مکمل کریں، جبکہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح کے وقت کہر کے دوران سفر میں احتیاط برتیں۔ایجنسیز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی کا مسئلہ…؟

Next Post

نارکو ٹیریرازم معاملہ میں سابق وزیر بابو سنگھ کے ٹھکانوں کی تلاشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
کٹھوعہ میں منشیا ت فروش کے قبضے سے۱۵کلو چرس برآمد:پولیس

نارکو ٹیریرازم معاملہ میں سابق وزیر بابو سنگھ کے ٹھکانوں کی تلاشی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.