جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

راہل گاندھی کا مسئلہ…؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-07
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

دو ہی باتیں ہو سکتی ہیں… کوئی تیسری بات نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ راہل گاندھی ہندوستانی سیاست کیلئے نہیں بنے ہیں یا پھر ہندوستانی سیاست راہل گاندھی کیلئے نہیں بنی ہے… بالکل بھی بنی ہے … تیسری بات نہیں ہو سکتی ہے… یا تیسری کوئی بات نہیں ہو سکتی ہے … بہار اسمبلی الیکشن کیلئے جمعرات کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے …دوسرا مرحلہ ۱۱ نومبر کو ہورہا ہے… اور ہم آپ کو بتا رہے ہیں… پیشگی میں بتا رہے ہیں ‘ آپ کاغذ قلم ہاتھ میں لیں اور… اور لکھ لیجئے کہ یہ الیکشن … اس الیکشن میں بھی راہل گاندھی اور ان کے اتحادیوں کی ہار ہونے والی ہے… اوربری طرح سے ہونے والی ہے… کیوں ہو نے والی ہے ‘ یہ ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن ہار ہو گی۔ راہل گاندھی اب کئی برسوں سے ہندوستانی سیاست میں ہیں… اس دوران ان کے بال اور داڑھی سیاہ سے کچھ کچھ سفید بھی ہوئی ہے… اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوا ہے…لیکن… لیکن جو ایک بات ہونی تھی‘ وہ نہیں ہو ئی ہے… وہ نہیں ہو رہی ہے… وہ ایک بات اگر ہو جائے تو… تو پھر دیکھئے تماشا کہ… کہ پھر سچ میں اپنے مودی جی کے بھی پسینے چھوٹ جائیں گے اور سو فیصد چھوٹ جائیں گے… لیکن کم بخت یہ چیز نہیں ہو رہی ہے اور وہ ہے اعتماد… لوگوں کا… عام لوگوں کا راہل گاندھی پر اعتماد اور بھروسہ … کسی کو ان پر یہ بھروسہ اور اعتماد قائم ہی نہیں ہو رہا ہے کہ یہ جناب ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں… کوئی یہ بات ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہے… اس لئے نہیں ہے کیونکہ کوئی انہیں سنجیدہ نہیں لے رہا ہے… حالانکہ ان جناب نے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی بھی تھی… اور بھارت جوڑو یاترا کے بعد ہمیں لگا بھی تھا کہ… کہ اب شاید ان کی باری آئیگی … اب شاید یہ لوگوں کا اعتماد اور بھروسہ حاصل کر پائیں گے… لیکن… لیکن ایسا نہیں ہوا… بالکل بھی نہیں ہوا … کیوں نہیں ہوا ‘ ہم اتنے گیانی نہیں ہیں کہ…کہ ہم اس کا تجزیہ کریں … بس اگر ہماری اس نا سمجھ ، سمجھ میں کوئی بات آئی ہے تو… تو یہ ایک بات آئی ہے کہ راہل ہندوستانی سیاست یا ہندوستانی سیاست ان کیلئے نہیں بنی ہے… بالکل بھی نہیں بنی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امت شاہ نے امول اورافکو کو مبارکباد دی

Next Post

جموں و کشمیر میں خشک موسم کی پیشگوئی‘درجہ حرارت میں کمی متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
پہلگام حملے کے بعد کشمیر کی سیاحت زوال کا شکار‘ ہوٹلوں میںصرف۵ فیصد بکنگ

جموں و کشمیر میں خشک موسم کی پیشگوئی‘درجہ حرارت میں کمی متوقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.