منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وادی میں برفباری اور بارشوں کے بعدموسم میں بتدریج بہتری

گلمرگ میںبرفباری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر/’جیسے ہی برف کے گالے گرے ‘ لگا ہم کسی فلم کا سین دیکھ رہے ہیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
وادی میں برفباری اور بارشوں کے بعدموسم میں بتدریج بہتری

snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر/۵نومبر
ادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر شبانہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے اپنے کھیت کھلیانوں میں زراعت سے متعلق کام دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں۶سے۱۶نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۷؍اور۱۸نومبر کو موسم جزوی سے مجموعی طور ر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ آنے والے دنوں میں وادی کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کسانوں سے اپنے کھیت کھلیانوں میں زراعت سے متعلق کام دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۰ء۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب۲ء۱۰؍اور۲ء۱۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں۰ء۱۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں۲ء۱۲ملی میٹرا بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھروادی کشمیر کا مشہور سیاحتی مقام گلمرگ ایک بار پھر سفید برف کی چادر میں لپٹ کر جنتِ کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ تازہ برف باری کے بعد اس دلکش وادی نے ایک بار پھر اپنے منفرد حسن سے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ ملک بھر سے آئے سیاحوں کے دل جیت لیے ۔
برف کے نرم گالوں نے وادی کے پہاڑوں، درختوں اور گھاس کے میدانوں کو سفید چادرمیں ڈھانپ دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، گلمرگ میں بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیلسیس تک جا پہنچا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۱۰ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
برف باری کے ساتھ ہی گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ وادی کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں بکنگ بڑھنے لگی ہے ۔
ممبئی سے آنے والی خاتون سیاح پرینیتا شرما نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا’’یہ میری زندگی کی پہلی برف باری ہے ۔ جیسے ہی برف کے گالے گرے ، ایسا لگا جیسے ہم کسی فلم کے منظر میں ہوں۔ گلمرگ واقعی جنت بے نظیر لگ رہا ہے ‘‘۔
دہلی سے آئے ایک اور سیاح روی کمار نے کہا’’ہم نے گلمرگ کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا، مگر آج جب برف باری دیکھی تو محسوس ہوا کہ یہ جگہ الفاظ سے زیادہ خوبصورت ہے ۔ یہ لمحہ ہماری زندگی کی سب سے حسین یاد بن گیا ہے ‘‘۔
برف باری سے نہ صرف سیاح بلکہ مقامی لوگ بھی بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔ گلمرگ کے ایک مقامی ہوٹل مالک نے بتایا’’یہ برف باری ہمارے لیے خوشحالی کا پیغام لاتی ہے ۔ پچھلے کچھ مہینوں سے کاروبار میں کمی تھی، مگر اب سیاحوں کی واپسی سے امیدیں پھر سے جاگ اٹھی ہیں‘‘۔
گلمرگ کی پہاڑیاں، برف سے ڈھکے درخت، اور سفید بادلوں میں لپٹی وادی فوٹوگرافروں کے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔
سری نگر سے آئے ایک فوٹوگرافر فیاض احمد نے کہا’’یہ قدرتی روشنی اور برف کی سفیدی ایک جادوئی امتزاج پیدا کرتی ہے ۔ گلمرگ فوٹوگرافروں کے لیے ایک مکمل ویژول کہانی بن جاتا ہے ‘‘۔
دنیا کی بلند ترین کیبل کاروں میں شمار ہونے والا گلمرگ گونڈولا میں بھی بدھ کو سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا۔ گونڈولا کے ذریعے جب سیاح برف سے ڈھکے پہاڑوں کے اوپر پہنچتے ہیں تو پورا منظر کسی فلمی فریم جیسا لگتا ہے ۔
گلمرگ کے میدانوں میں موجود سبز درخت اب سفید برف سے ڈھک گئے ہیں، اور جب سورج کی ہلکی کرنیں ان پر پڑتی ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے لاکھوں ہیروں نے زمین پر بسیرا کر لیا ہو۔
مقامی لوگوں کے مطابق، برف باری کے بعد گلمرگ کی ہوا میں ایک خاص خوشبو اور سکون گھل جاتا ہے جو ذہن و دل کو تر و تازہ کر دیتا ہے ۔یو این آئی

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فتح کدل میں آتشزدگی‘۲مکانوں کو نقصان‘فائر مین زخمی

Next Post

کشتواڑ جھڑپ میں پیرافوجی جوان زخمی‘آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
کشتواڑ جھڑپ میں پیرافوجی جوان زخمی‘آپریشن جاری

کشتواڑ جھڑپ میں پیرافوجی جوان زخمی‘آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.