منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ جھڑپ میں پیرافوجی جوان زخمی‘آپریشن جاری

پونچھ کے سرحدی علاقوں میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی کارروائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشتواڑ جھڑپ میں پیرافوجی جوان زخمی‘آپریشن جاری

Security personnel keeps vigil during a search operation in J&K’s Kishtwar

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

جموں/۵نومبر
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک پیرا فوجی جوان زخمی ہوگیا۔
فوج نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن ہنوز جاری ہے اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ایکس‘پر اپنے ایک بیان میں کہا’’فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاترو کے جنگلاتی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ دورانِ تلاشی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن جاری ہے اور فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر محاصرہ میں لے رکھا ہے ‘‘۔
ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں ایک پیرا فوجی جوان زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے آرمی اسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تعداد دو سے تین کے درمیان ہوسکتی ہے اور وہ گھنے جنگلات میں چھپے ہوئے ہیں۔علاقے میں اضافی فوج، ایس او جی اور سی آر پی ایف کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ فرار کو روکا جا سکے ۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا’’یہ آپریشن مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ جیسے ہی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی شروع کی‘دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے جوابی کارروائی کی‘‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کو وسیع کر دیا ہے ۔ گھنے جنگلات اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے پیش قدمی احتیاط سے کی جا رہی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں نے پہاڑی کے اوپری حصے سے فائرنگ کی جس کا جواب فورسز نے بھرپور انداز میں دیا۔ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، تاہم کسی دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈرونز اور نائٹ ویژن آلات کی مدد سے دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ فوج کے ترجمان کے مطابق، آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے کو مکمل طور پر کلیئر نہیں کر دیا جاتا۔
حکام نے بتایا کہ آپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے اضافی کمک بھی طلب کی گئی ہے ، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائے گا۔
دریں اثنا سرحدی ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی (سرچ آپریشن) شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی لوگوں نے مینڈھر کے ساکھی میدان اور بالاکوٹ سیکٹر کے درمیان مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی تھی جس کے بعد فورسز کو الرٹ کر کے علاقے میں سرچ آپریشن لانچ کیا گیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے مشترکہ طور پر جنگلاتی علاقوں اور پہاڑی راستوں کو گھیرے میں لیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈرونز اور نائٹ ویژن آلات کی مدد سے پورے علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی دراندازی یا مشتبہ سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے ۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز فورسز نے ساکھی میدان کے علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون برآمد کیا تھا جو زمین پر گرا ہوا ملا۔ فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر کے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ڈرون مبینہ طور پر پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر کی جانب سے بھیجا گیا تھا، تاہم اس کی تکنیکی جانچ اور پرواز کی سمت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ تاحال زیرِ غور ہے ۔
(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں برفباری اور بارشوں کے بعدموسم میں بتدریج بہتری

Next Post

آپریشن سندور کے چھ ماہ بعد، لشکر اور جیش کا جموں کشمیر میں نیا حملے کا منصوبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
آپریشن سندور کے چھ ماہ بعد، لشکر اور جیش کا جموں کشمیر میں نیا حملے کا منصوبہ

آپریشن سندور کے چھ ماہ بعد، لشکر اور جیش کا جموں کشمیر میں نیا حملے کا منصوبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.