جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

شدید بارش کے باوجود دونوں جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج؛ بی جے پی نے راہل کو نشانہ بنایا، کانگریس نے بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

(ایجنسیاں )

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں؍۲۲ جولائی

شدید بارش کے باوجود بدھ کے روز جموں میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر دفتر کے قریب شہیدی چوک پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے کارکن آمنے سامنے آ گئے، جس کے بعد کسی بھی ممکنہ تصادم کو روکنے کے لیے پولیس نے بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے بیریکیڈ نصب کر دیے۔

پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان خار دار تاریں لگا کر سکیورٹی حصار قائم کیا اور دونوں گروپوں کو ایک دوسرے سے الگ رکھا، جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی جاتی رہی۔

اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی قیادت میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور کارکن شدید بارش کے باوجود مارچ کرتے ہوئے جے کے پی سی سی دفتر کی طرف بڑھے اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف نعرے لگائے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ اور ورکنگ صدر رمن بھلہ کی قیادت میں کانگریس کارکن پارٹی دفتر سے باہر نکل آئے اور جوابی احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے استعفے کا مطالبہ کیا اور بی جے پی پر مبینہ غنڈہ گردی کا الزام لگاتے ہوئے نعرے بازی کی۔

سنیل شرما نے راہل گاندھی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں بحث سے راہ فرار اختیار کی اور نوجوانوں کو بدامنی پر اکسانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا’’ہم جے کے پی سی سی دفتر تک مارچ کر رہے ہیں تاکہ ایک واضح پیغام دیا جا سکے کہ بھارت جمہوریت پر یقین رکھتا ہے، سیاسی ڈرامے بازی پر نہیں‘‘۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی بحث سے واک آؤٹ کر کے پارلیمنٹ چھوڑ گئے، جو ’’ملک کا اعلیٰ ترین جمہوری ادارہ اور قومی پالیسیوں پر بحث کا سب سے بڑا فورم ہے‘‘۔

بی جے پی لیڈر نے کہا’’ایسا کر کے انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا جو کسی بڑی سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ وہ ان نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں جو۲۰۴۷ تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کی بنیاد ہیں اور ملک میں انتشار کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

ان کامزید کہنا تھا کہ کانگریس شاید یہ سمجھتی ہے کہ جس طرح بنگلہ دیش اور نیپال جیسے ممالک میں نام نہاد عوامی تحریکوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، ویسی ہی حکمت عملی یہاں بھی کامیاب ہو سکتی ہے، لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

بی جے پی لیڈر نے کہا نے کہا کہ بھارت کے عوام، خصوصاً نوجوان، جمہوریت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔’’اگر راہل گاندھی اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک جمہوری طریقہ موجود ہے، وہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ حاصل کریں۔بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، آسام اور دیگر کئی ریاستوں میں انتخابی شکست کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ بدامنی پیدا کر کے سیاسی ماحول اپنے حق میں بنانا چاہتے ہیں‘‘۔

ادھر جے کے پی سی سی صدر طارق حمید قرہ نے کانگریس کے احتجاج کو جمہوری حق قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی طلبہ کی تحریک پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کے بجائے اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

قرہ نے حکمراں جماعت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور کانگریس کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کارکن پارٹی دفتر میں موجود ارکان کو خوفزدہ کرنے آئے تھے، تاہم کانگریس بی جے پی کی مبینہ’غنڈہ گردی‘ کا پرامن انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

کانگریسی رہنما نے کہا’’احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ لیکن ہمارا احتجاج بی جے پی کی غنڈہ گردی کے خلاف ہے۔ ہمارا احتجاج اس بات پر بھی ہے کہ بی جے پی پارلیمنٹ میں اس حساس اور متنازع معاملے پر بحث نہیں چاہتی۔ہم اس لیے احتجاج کر رہے ہیں کہ دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ اپنی شکایات، مشکلات اور مطالبات لے کر جمع ہوئے، لیکن حکومت نے ان سے بات کرنے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج کیا‘‘۔

قرہ نے الزام لگایا کہ پیر کے روز دہلی میں طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو احساس ہو گیا ہے کہ احتجاج ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔

کانگریسی لیڈر نے کہا’’بی جے پی ہی پورے ملک میں بدامنی پھیلا رہی ہے اور لوگوں پر حملے کر رہی ہے۔ آج بھی بی جے پی کارکن ہمارے پارٹی دفتر پر حملہ کرنے آئے۔ ہم دفتر کے اندر پرامن طور پر بیٹھے ہوئے تھے، لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ وہ ہم پر حملہ کرنے آ رہے ہیں تو ہمیں بھی باہر آنا پڑا‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’بی جے پی جو کچھ کر رہی ہے وہ احتجاج نہیں بلکہ غنڈہ گردی ہے۔ حکومت، انتظامیہ اور پولیس کا استعمال کرتے ہوئے وہ ہم پر حملہ کرنے آئے ہیں، لیکن ہم اپنی جگہ ڈٹے ہوئے ہیں اور ہر ایسے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ نیٹ پرچہ لیک معاملے میں جوابدہی طے کرنے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے پیر کو دہلی کے جنتر منتر پر منعقدہ ’سنسد چلو‘مارچ کے دوران پولیس کارروائی کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت سیاسی کشیدگی جاری ہے۔

منگل کے روز اس معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو سمیت اپوزیشن کے کئی رہنماؤں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دینے کے دوران پولیس نے حراست میں لے کر وہاں سے ہٹا دیا۔ اپوزیشن رہنما وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.