جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

فتح کدل میں آتشزدگی‘۲مکانوں کو نقصان‘فائر مین زخمی

راج باغ میں بھی آگ ‘ جموںکشمیر بینک کی شاخ کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۵نومبر
سرینگر کے پرانے فتح کدل علاقے میں دوران شب آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں۲رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پرانے فتح کدل علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں کو دور دور سے دیکھا جا سکتا تھا اور اس واقعے سے علاقے میں ہر سو خوف و ہراس کو ماحول پھیل گیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی مختلف فائر اسٹیشنوں سے فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر روانہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم اس واقعے میں۲رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک فائر مین زخمی ہوگیا۔زخمی فائر مین کی شناخت محمد رفیق کے طور پر ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ لگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فتح کدل علاقے میں ہی آتشزدگی کے ایک واقعے میں۶رہائشی مکان خاکستر یوئے تھے ۔
جموں و کشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے سردیوں کے موسم میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے ، جس میں شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور چوکسی برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
دریں اثنا بدھ کی شام راج باغ کے ہیٹ ٹرک کے نزدیک واقع میٹرو انٹرنیشنل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے جیو دفتر سے شروع ہو کر جموں و کشمیر بینک کی شاخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ فائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس اور ہنگامی امدادی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں ہیٹنگ آلات اور گیس اسٹوو وغیرہ کے زیادہ استعمال کے سبب اکثر آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں، لہٰذا عوام کو چاہئے کہ وہ درج ذیل ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
محکمہ نے ہدایت دی ہے کہ تمام برقی ہیٹنگ آلات، بخاری، اور ایل پی جی گیس اسٹوو کو سونے سے قبل یا گھر سے نکلنے سے پہلے بند کر دیا جائے ۔ اسی طرح کانگڑی کا استعمال احتیاط سے کیا جائے اور رات کے وقت اسے محفوظ جگہ پر رکھا جائے تاکہ کسی حادثے کا خدشہ نہ رہے ۔

 

ویب ڈیسک

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا پونچھ اور سندر بنی سیکٹروں کا دورہ‘فوجی تیاریوں کا جائزہ

Next Post

وادی میں برفباری اور بارشوں کے بعدموسم میں بتدریج بہتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
وادی میں برفباری اور بارشوں کے بعدموسم میں بتدریج بہتری

وادی میں برفباری اور بارشوں کے بعدموسم میں بتدریج بہتری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.