جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

’امریکی سینیٹ کا ہائر ایکٹ ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-05
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر بیوروکریسی کی جاگیر بن چکا ہے جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کا کنٹرول ہے: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 4 نومبر (یو این آئی)
کانگریس نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں ہائر ایکٹ’ پیش کیا گیا ہے ، جو ہندوستانی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے ، اس لیے حکومت ہند کو اس کے چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر غور کرنا چاہیے ۔
کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے منگل کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ امریکی سینیٹ میں اوہائیو کے سینیٹر برنی مورینو نے ہالٹنگ انٹرنیشنل ری لوکیشن آف ایمپلائمنٹ ایکٹ’ یعنی ہائر ایکٹ’ پیش کیا ہے ، جو بین الاقوامی روزگار کی منتقلی کو روکنے سے متعلق ہے ۔ اگر یہ ایکٹ منظور ہو گیا تو اس کا ہندوستانی معیشت پر گہرا اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کو سینیٹ کی مالیاتی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے ، اس میں ان تمام امریکی افراد اور کمپنیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ، جو غیر ملکی کمپنیوں یا افراد کو ایسے کام کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، جس کا براہِ راست فائدہ امریکی صارفین کو پہنچتا ہے ۔ اس ایکٹ کو آؤٹ سورسنگ کی ادائیگی کی ایک نئی تعریف کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔
مسٹر رمیش کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بل ہندوستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر، بی پی او، کنسلٹنگ سروسز اور گلوبل کیپبیلیٹی سینٹرز پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے ۔ صرف ہندوستان ہی نہیں، بلکہ آئرلینڈ، اسرائیل اور فلپائن جیسے ممالک کو بھی اس سے نقصان ہو سکتا ہے ، لیکن سب سے زیادہ اثر ہندوستان کی سروس ایکسپورٹ انڈسٹری پر پڑنے کا اندیشہ ہے ، جو گزشتہ 25 برسوں سے ہماری معیشت کا سب سے مضبوط ستون رہی ہے ۔
بل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ قدم امریکہ میں بڑھتی ہوئی اُس سوچ کی عکاسی کرتا ہے ، جس کے مطابق بلو کالر’ نوکریاں چین کو جا چکی ہیں، اس لیے اب وائٹ کالر’ نوکریاں ہندوستان کو نہیں دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں ہندوستان-امریکہ اقتصادی تعلقات کو کئی جھٹکے لگے ہیں، اورہائر ایکٹ’ اسی سلسلے کی ایک اور کڑی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل اپنی موجودہ شکل میں منظور بھی ہو سکتا ہے یا اس میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے ۔ اگر یہ بل حقیقت بن جاتا ہے تو ہندوستانی معیشت کے لیے بڑا چیلنج ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر مورینو کی یہ تجویز امریکی سیاسی اور معاشی حلقوں میں سنگین بحث کا موضوع بن سکتی ہے ، مگر ہندوستانی آئی ٹی صنعت اور پالیسی سازوں کی نظریں اب اس بل کی آئندہ پیش رفت پر مرکوز رہیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی اقتدار کا مطلب بدعنوانی کا’بھنڈار’: اکھلیش یادو

Next Post

کشمیر میں بڑھتی قلبی اموات: ایک خاموش وبا؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر میں بڑھتی قلبی اموات: ایک خاموش وبا؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.