منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم نے ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کیا، ایک لاکھ کروڑ روپے کے منصوبے کا آغاز کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in قومی خبریں
A A
وزیر اعظم کا 13 تا 15 ستمبرمیزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 03 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یہاں ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کیا اور تحقیق، ترقی اور اختراع سے متعلق ایک لاکھ کروڑ روپے کے منصوبے کا آغاز کیا، جس کا مقصد ہندوستان کو جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل کرنا ہے ۔
اختراع کے شعبے میں عالمی سپر پاور بننے کی سمت میں ہندوستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل مانی جانے والی اس کانفرنس میں، مسٹر مودی نے نوبیل انعام یافتگان، معروف سائنس دانوں سمیت تعلیم، صنعت، حکومت اور تحقیقی اداروں کے تین ہزار سے زیادہ شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہندوستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے ایک تاریخی دن ہے ۔
وزیر اعظم نے ماہرین سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کے سب سے سنگین چیلنجوں سے اختراع کے ذریعے نمٹنے میں تعاون کریں۔ مسٹر مودی نے ملک کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ملک کے سب سے زیادہ وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کی تعریف کی اور خواتین عالمی کپ میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخی جیت پر خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا، ”ہمارے نوجوان ایتھلیٹ اور سائنس دان ہمارے ملک کے لیے فخر کے غیر معمولی باب لکھ رہے ہیں۔”
وزیر اعظم نے اہم سرکاری پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ‘نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن’،’ کوشل بھارت مشن’ اور ‘نیشنل کریئر سروس پلیٹ فارم ‘کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ لاکھوں نوجوانوں کو ہنر اور مواقع کے ذریعے بااختیار بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ”پہلی بار انتہائی پُرخطر اورمٔوثر ترین منصوبوں کے لیے سرمایہ دستیاب کرایا جا رہا ہے ۔” انہوں نے تحقیق و اختراع سے متعلق جرأت مندانہ منصوبے میں نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے پر زور دیا۔
مسٹر مودی نے سائنس، ریاضی اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کا ذکر کیا اور کہا کہ خواتین کی طرف سے سالانہ پیٹنٹ داخل کرنے کی تعداد ایک دہائی پہلے 100 سے بھی کم تھی جو آج بڑھ کر پانچ ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا، ”ہندوستانی خواتین سائنس دانوں کو عالمی پہچان مل رہی ہے جو ہماری ترقی کا ثبوت ہے ۔”
اخلاقی اور شمولیاتی اختراع پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے انڈیا اے آئی مشن کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی، جس میں مصنوعی ذہانت کے لیے انسان پر مرکوز مصنوعی ذہانت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے دس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری شامل ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان ان کوششوں میں تیزی لانے کے لیے فروری 2026 میں عالمی اے آئی سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
اس کانفرنس میں جدید مواد، حیاتیاتی تیاری، نیلگوں معیشت، ڈیجیٹل مواصلات، کوانٹم سائنس اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے اہم موضوعات کو شامل کیا گیا ہے ، جس سے سائنس دانوں، اختراع کاروں، پالیسی سازوں اور صنعت کے رہنماؤں کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔
مسٹر مودی نے جے وگیان، جے انوسندھان’ کے جذبے کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس ہندوستان کے اختراع کے سفر کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی اور ٹیکنالوجی میں یکسر تبدیلی والے سرکردہ ملک کے طور پر اس کے کردار کی تصدیق کرے گی۔
مرکزی وزیر جیتیندر سنگھ، پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود، نوبیل انعام یافتہ سر آندرے گیم اور دیگر معزز شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار کو نقل مکانی نہیں، بلکہ از سرِ نو تعمیر کی ضرورت ہے : کانگریس

Next Post

سپریم کورٹ نے جج کے طور پر تقرری کے مطالبے کی عرضی خارج کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے جج کے طور پر تقرری کے مطالبے کی عرضی خارج کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.