منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بہار کو نقل مکانی نہیں، بلکہ از سرِ نو تعمیر کی ضرورت ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in قومی خبریں
A A
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 3 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی-جے ڈی یو کے دو دہائیوں کے اقتدار نے بہار کو تباہ کرکے صنعتی نقشے سے تقریباً مٹا دیا ہے ، اسی وجہ سے باصلاحیت افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے ، مگر اب بہار کو بچانے اور اس کی دوبارہ تعمیر کی ضرورت ہے ۔
کانگریس کے شعبئہ ابلاغ کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ جو بہار کبھی چینی، کاغذ، جوٹ، ریشم اور ڈیری صنعت کے لیے مشہور تھا، وہ آج بے روزگاری اور نقل مکانی کی علامت بن گیا ہے ۔ بی جے پی-جے ڈی یو نے 20 برس کے اقتدار میں بے پناہ صنعتی امکانات والے بہار میں صرف ‘نقل مکانی کی صنعت’ قائم کی ہے اور بہار کو ترقی و صنعت کے قومی نقشے سے تقریباً مٹا دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ بہار کے مفاد میں کام کیا، اور آزادی کے بعد غیر منقسم بہار میں پارٹی کی حکومتوں نے متعدد صنعتی یونٹس قائم کیے ، جن کی بدولت یہ ریاست ملک کے صنعتی نقشے پر مضبوطی سے قائم ہوئی۔ اس دور میں بھاری صنعتوں، توانائی، ڈیری اور ریل پیداوار کے شعبوں میں بہار میں ترقی کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا تھا۔
کانگریس کے دورِ حکومت میں قائم اہم صنعتی یونٹس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برونی آئل ریفائنری نے بہار کو توانائی پیداوار کا مرکز بنایا تھا، جب کہ سندری اور برونی کھاد فیکٹری نے نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کی غذائی سلامتی میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی طرح برونی ڈیری اور آج کی سدھا ڈیری کی بنیاد رکھی گئی اور بیلا میں ریل وہیل فیکٹری قائم کی گئی۔
مڈھورا میں ڈیزل لوکوموٹیو فیکٹری، نوین نگر تھرمل پروجیکٹ اور سدھا کوآپریٹو ڈیری نیٹ ورک کی بنیاد کانگریس کی حکومتوں نے رکھی تھی۔
مسٹر رام رمیش نے بہار میں بند ہو چکی فیکٹریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کانگریس حکومتوں نے وژن کے ساتھ بہار میں صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی، جبکہ بی جے پی-جے ڈی یو حکومت نے کوئی اہم صنعت قائم کرنے کے بجائے پرانی صنعتوں کو کھنڈر میں بدل دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے ": ٹرمپ

Next Post

وزیر اعظم نے ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کیا، ایک لاکھ کروڑ روپے کے منصوبے کا آغاز کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
وزیر اعظم کا 13 تا 15 ستمبرمیزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ

وزیر اعظم نے ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کیا، ایک لاکھ کروڑ روپے کے منصوبے کا آغاز کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.