منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے ": ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ‘نمایاں طور پر بڑھا دیں، امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے

واشنگٹن، 3 نومبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا واحد ملک نہیں ہے جو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے ، بلکہ روس اور چین بھی یہ تجربات کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سی بی ایس نیوز کے پروگرام 60 منٹس کے دوران ایک انٹرویو میں کہی۔
جب میزبان نورا او ڈونل نے کہا کہ واحد ملک جو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے وہ شمالی کوریا ہے ۔ تو ٹرمپ نے کہا، "روس اور چین بھی آزمائشیں کر رہے ہیں، تا ہم وہ اس بارے میں بات نہیں کرتے ۔”
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب تین دن پہلے ٹرمپ نے امریکی فوج کو 30 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات شروع کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا، "دیگر ممالک تجربات کر رہے ہیں۔ ہم واحد ملک ہیں جو ایسا نہیں کر رہا اور میں نہیں چاہتا کہ ہم اس دوڑ میں پیچھے رہ جائیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معلوم کرنا آسان نہیں کہ یہ ممالک اپنے ہتھیار کہاں آزما رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتے ، لیکن ان کے تجربات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہ کیسے کام کریں گے ۔
انہوں نے کہا، "کیا یہ منطقی ہے کہ آپ جوہری ہتھیار بناتے ہیں، اور پھر ان کا تجربہ نہیں کرتے ۔ آپ یہ کیسے کریں گے ؟ آپ کیسے جانیں گے کہ وہ کام کرتے ہیں یا نہیں؟”
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس "زبردست جوہری طاقت” ہے ، جو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے ۔
انہوں نے کہا، "روس دوسرے نمبر پر ہے ۔ چین بہت پیچھے تیسرے نمبر پر ہے ، لیکن وہ پانچ سال میں برابر ہو جائیں گے ۔ آپ جانتے ہیں، وہ تیزی سے بنا رہے ہیں، اور میرا خیال ہے کہ ہمیں جوہری تخفیف کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے ۔ ہمارے پاس اتنے جوہری ہتھیار ہیں کہ دنیا کو 150 بار تباہ کر سکتے ہیں۔ روس کے پاس بھی بہت سے جوہری ہتھیار ہیں، اور چین کے پاس بھی بہت ہوں گے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیتن یاہو کے خلاف مقدمات میں مدد کر سکتا ہے : صدر ٹرمپ

Next Post

بہار کو نقل مکانی نہیں، بلکہ از سرِ نو تعمیر کی ضرورت ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ‘نمایاں طور پر بڑھا دیں، امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ‘نمایاں طور پر بڑھا دیں، امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے
عالمی خبریں

ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
اقوام متحدہ کے قیام کی 81ویں سالگرہ، دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ اس کی ضرورت ہے: گوتریس
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کے قیام کی 81ویں سالگرہ، دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ اس کی ضرورت ہے: گوتریس

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
فرانس میں احتجاج کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات، پیرس کے عجائب گھر بند
عالمی خبریں

فرانس میں احتجاج کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات، پیرس کے عجائب گھر بند

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
علاقائی مسائل کے حل میں ترکیہ ذمہ داری اٹھانے کاسلسلہ جاری رکھے گا:وزیر فیدان
عالمی خبریں

علاقائی مسائل کے حل میں ترکیہ ذمہ داری اٹھانے کاسلسلہ جاری رکھے گا:وزیر فیدان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
فلپائن میں تربیتی طیارے حادثے کا شکار، فضائیہ کے چار پائلٹ ہلاک
عالمی خبریں

فلپائن میں تربیتی طیارے حادثے کا شکار، فضائیہ کے چار پائلٹ ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
عالمی خبریں

ایرانی صدر پزشکیان 27 اکتوبر کو ماسکو میں پوتن سے ملاقات کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

ایران نے دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو حکومت کا تختہ الٹیں گے: نتن یاہو

2026-10-24
Next Post
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

بہار کو نقل مکانی نہیں، بلکہ از سرِ نو تعمیر کی ضرورت ہے : کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.