بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چھٹھ کا عظیم تہوار سماجی ہم آہنگی کی ترغیب دیتا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in قومی خبریں
A A
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 25 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سے شروع ہونے والے چار روزہ چھٹھ کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سادگی اور تحمل کا یہ تہوار سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ترغیب دیتا ہے ۔
مسٹر مودی نے ہفتے کو’ایکس’پرایک پوسٹ میں لکھا، ”چار روزہ چھٹھ تہوار کا آغاز آج سے نہائے – کھائے کی پوتر رسم کے ساتھ ہو رہا ہے ۔ بہار سمیت ملک بھر کے عقیدت مندوں کو میری جانب سے دلی مبارکباد! تمام ورتیوں کو میرا سلام اور احترام!”
وزیر اعظم نے کہا کہ ”ہماری ثقافت کا یہ عظیم الشان تہوار سادگی اور تحمل کی علامت ہے ، جس کی پاکیزگی اور نظم و ضبط کی پاسداری بے مثال ہے ۔ اس مقدس موقع پر چھٹھ گھاٹوں پر جو منظر دکھائی دیتا ہے اُس میں خاندانی اور سماجی ہم آہنگی کے لیے ایک شاندار تحریک ہوتی ہے ۔ چھٹھ کی قدیم روایت کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر رہا ہے ۔ ”
دنیا کے کونے کونے میں چھٹھ کو ثقافتی مہوتسو کے طور پر منائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ پوری دنیا میں رہنے والے ہندوستانی نژادکنبے اس کی روایات میں پوری عقیدت اور محبت کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا،”میری دعا ہے کہ چھٹھی مَئیہ سب کو اپنا بھرپور آشیرواد دیں!”
مسٹر مودی نے کہا کہ چھٹھ مہا پرو عقیدت، عبادت اور فطرت سے محبت کا ایک انوکھا امتزاج ہے ۔ اس میں جہاں غروب اور طلوع ہوتے سورج کو ارگھیہ پیش کیا جاتا ہے ، وہیں پرساد میں بھی فطرت کے مختلف رنگ شامل ہوتے ہیں۔ چھٹھ پوجا کے گیت اور دُھنیں بھی عقیدت اور فطرت کی حسین جھلک پیش کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا،”میرخوش نصیبی ہے کہ کل ہی مجھے بیگوسرائے جانے کا موقع ملا۔ بہار کوکِلا شاردا سنہا جی کا بیگوسرائے سے گہرا تعلق رہا ہے ۔ شاردا سنہا جی اور بہار کے کئی لوک فنکاروں نے اپنے گیتوں کے ذریعے چھٹھ کے تہوار کو ایک منفرد روحانی رنگ سے جوڑا ہے ۔”
مسٹر مودی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ چھٹھی مَئیہ کے چند روایتی گیت بھی شیئر کیے اور کہا کہ انہیں سن کر ہر کوئی مسحور ہو جاتا ہے ۔
اسی موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی چھٹھ مہوتسو کے آغاز ”نہائے -کھائے ” پر عوام کو نیک خواہشات پیش کی ہیں اور اس روایت، عقیدت اور سماجی ہم آہنگی کے جشن پر چھٹھی مَئیہ سے سب کی خوشحالی اور ترقی کی پرارتھناکی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

Next Post

الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے ملک گیر ایس آئی آر شروع کریگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے ملک گیر ایس آئی آر شروع کریگا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.