نینی تال ، 25 اکتوبر (یو این آئی) اتراکھنڈ میں ہلدوانی پولیس نے خاندانی تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں جمعہ کی رات ایک شخص کو گرفتار کیا ۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق وقاص حسین ہلدوانی کے بن بھل پورہ کے ملک کا باغیچہ میں اپنی بیوی شاہین اور بچوں کے ساتھ رہتا تھا ۔ 23 اکتوبر کو خاندانی جھگڑے کی وجہ سے ملزم نے شاہین کو کئی بار اینٹ کے ٹکڑے سے مارا ۔
اس واقعے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی ۔ کل رات ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔










