بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’قوم امن برقرار رکھنے میں پولیس کے رول کی معترف‘

’ پولیس نے گزشتہ کئی دہائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، قربانی اور فرض شناسی سے لوگوں کے دل جیتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-22
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’قوم امن برقرار رکھنے میں پولیس کے رول کی معترف‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں کشمیر پویس منشیات مخالف مہمات اور عوامی فلاحی سرگرمیوں میں بھی صفِ اول میں رہی ہے :ایل جی سنہا

سرینگر/۲۱؍اکتوبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ پوری قوم جموں و کشمیر پولیس کے جذبۂ قربانی، غیر متزلزل عزم اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں اس کے کلیدی کردار کو تسلیم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس نے گزشتہ کئی دہائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، قربانی اور فرض شناسی سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر سنہا منگل کے روز پولیس یادگاری دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
اس موقع پر انہوں نے وطن کیلئے جان نچھاور کرنے والے۱۶۱۴پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں کسی مالی قدر سے ناپی نہیں جا سکتیں۔
ایل جی نے کہا’’میں جموں و کشمیر پولیس کے تمام اہلکاروں کی تعریف کرتا ہوں جو دن رات عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے سرگرم ہیں۔ ان کی خدمات اس خطے کے امن، ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں‘‘۔
سنہا نے مزید کہا کہ جموں کشمیر پولیس نہ صرف دہشت گردی کے خلاف محاذ پر بلکہ سماجی نظم و نسق، منشیات مخالف مہمات اور عوامی فلاحی سرگرمیوں میں بھی صفِ اول میں رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی پولیس اہلکار ایسے ہیں جنہیں نہ کوئی تعطیل نصیب ہوتی ہے ، نہ تہوار ۔ ان کا واحد مقصد اپنا ’کرتویہ’ فرض’ نبھانا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر عوام اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی اور اس کے حمایتی عناصر کے خلاف ہمیشہ چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں جموں و کشمیر کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں مزاحمت کی ہے ۔ ہم سب کو یہ یقینی بنانا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوں۔
سنہا نے اس بات پر زور دیا کہ امن و قانون کی فضا کو مضبوط رکھنے کے لیے اجتماعی عزم اور سماجی تعاون ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کو محفوظ اور پرامن خطہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ملک میں عدالتی نظام میں کی گئی اصلاحات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب نوآبادیاتی دور کے پرانے قوانین سے آگے بڑھتے ہوئے تین نئے فوجداری انصاف قوانین متعارف کرائے ہیں جو سزا نہیں بلکہ انصاف پر توجہ دیتے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ جدید دور میں غلط معلومات اور جعلی بیانیہ سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے ، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کو اسمارٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی۔ ان کے بقول، ہمیں ان عناصر کے خلاف سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرنی ہوگی جو جھوٹے بیانیے کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
آخر میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس اہلکاروں، شہداء کے اہل خانہ اور حاضرین سے اپیل کی کہ وہ وطن کی سالمیت، جموں و کشمیر کی سلامتی اور امن کے استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہداء کے اہل خانہ کو درپیش کسی بھی قسم کی مشکلات کے ازالے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ان کے ایثار کو ہمیشہ زندہ رکھا جا سکے ۔ندائے مشرق خبر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور کے ذریعے نیکی کو قائم رکھا، ظلم کا بدلہ لیا:مودی

Next Post

ہندوستان کی سنڈریلا-دیویانشی جوڑی ٹیبل ٹینس میں عالمی نمبر 1 پر پہنچ گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

ہندوستان کی سنڈریلا-دیویانشی جوڑی ٹیبل ٹینس میں عالمی نمبر 1 پر پہنچ گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.