بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

روشنیوں کا تہوار: ملک بھر میں دیوالی کے موقع پر چھ لاکھ کروڑ کا کاروبار ہوا

۴۰ء۵لاکھ کروڑ روپے کی اشیاء اور ۶۵ہزار کروڑ روپے مالیت کی خدمات کی فروخت ہوئی‘سونا،چاندی کا حصہ۱۰فیصد رہا:کیٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-22
in اہم ترین, تازہ تریں, کاروبار
A A
روشنیوں کا تہوار: ملک بھر میں دیوالی کے موقع پر چھ لاکھ کروڑ کا کاروبار ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی/۲۱؍اکتوبر
اس دیوالی پر اشیاء کی فروخت اور خدمات کو ملا کر چھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے کاروبار کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔
تاجروں کی سرکردہ قومی تنظیم کیٹ (سی اے آئی ٹی) کی منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیوالی پر۴۰ء۵لاکھ کروڑ روپے کی اشیاء اور ۶۵ہزار کروڑ روپے کی خدمات کی فروخت ہوئی۔
کیٹ نے ملک بھر کے۶۰؍اہم تقسیم مراکز، جن میں تمام ریاستوں کے دارالحکومت اور ٹیئر۲/ ٹئیر۳شہر شامل ہیں، پر مبنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس سال دیوالی پر ملک بھر میں کل فروخت ۰۵ء۶لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، اس میں۴۰ء۵لاکھ کروڑ روپے کی اشیاء کی تجارت اور۶۵ ہزار کروڑ روپے کی خدمات کی تجارت شامل ہے ۔
یہ ملک کی تجارتی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا تہواری (فیسٹیول) کاروبار ہے ۔
دہلی کے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ اور کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’ووکَل فار لوکل‘اور ’سوَدیشی دیوالی‘کی اپیل کا اثر واضح طور پر دیکھا گیا اور۸۷ فیصد صارفین نے ہندوستانی مصنوعات کو غیر ملکی اشیاء کے مقابلے میں ترجیح دی، جس کی وجہ سے چینی مصنوعات کی مانگ میں کمی دیکھی گئی۔
تاجروں نے بتایا کہ سو دیشی مصنوعات کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں۲۵فیصد بڑھی ہے ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دیوالی پر۲۵ء۴لاکھ کروڑ روپے کی اشیاء فروخت ہوئی تھیں۔
اس سال اس میں۲۵فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس میں بنیادی طور پر غیر کارپوریٹ اور روایتی بازاروں نے کل کاروبار میں۸۵فیصد حصہ دیا، کیٹ کے قومی صدر بی سی بھارتیہ نے بتایا کہ کل فروخت میں کیرانہ اور ایف ایم سی جی مصنوعات کا حصہ ۱۲فیصد، سونا،چاندی کا۱۰فیصد، الیکٹرانکس اور برقی آلات کا۸فیصد، کنزیومر ڈیوریبلز کا۷ فیصد، ریڈی میڈ ملبوسات کا ۷فیصد، تحفے کی اشیاء کا۷فیصد، ہوم ڈیکور کا ۵فیصد، فرنیچر و سجاوٹ کا ۵فیصد، مٹھائی و نمکین کا۵فیصد، کپڑوں کا۴فیصد، پوجا کی اشیاء کا۳فیصد، پھل و خشک میوہ جات کا۳فیصد، بیکری و کنفیکشنری کا۳فیصد، جوتوں کا ۲فیصد اور دیگر اشیاء کا ۱۹فیصد حصہ رہا۔
کھنڈیلوال نے بتایا کہ خدمات کے شعبے میں۶۵ہزارکروڑ روپے کے کاروبار میں پیکیجنگ، میزبانی، ٹیکسی خدمات، سفر، ایونٹ مینجمنٹ، خیمہ و سجاوٹ، مین پاور اور ڈیلیوری جیسے شعبوں میں بھی غیر معمولی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔(ویب ڈیسک)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دشوار حالات میں سرحدوں کی حفاظت کرنے والے سپاہی حقیقی معنوں میں قوم کے محافظ

Next Post

آئی جی پی کا وادی کی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
یوم آزادی کی تقریبات :’تمام اضلاع میں سیکورٹی انتظامات مکمل

آئی جی پی کا وادی کی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.