جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریزرویشن پالیسی میں ترمیم منظور، فائل ایل جی کو بھیجی جائیگی

اختیارات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ‘جیسے کل تھے ویسے ہی آج ہیں:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-18
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریزرویشن پالیسی میں ترمیم منظور، فائل ایل جی کو بھیجی جائیگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۷؍اکتوبر
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور دربار موو کی تاریخی روایت کو بحال کر کے عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
جمعے کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہتا آیا ہوں کہ جب تک جموں و کشمیر ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ ہے، ہم اپنی حدود میں رہتے ہوئے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریزرویشن پالیسی میں ترمیم اسی عزم کی ایک بڑی مثال ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا’’کابینہ سب کمیٹی، جس کی سربراہی وزیر سکینہ ایتو نے کی، نے اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کی۔ کابینہ نے اس رپورٹ کو منظوری دے دی ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ اب محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے کابینہ کا میمو تیار کیا جا رہا ہے جسے جلد منظوری کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ دربار موو کی روایت دوبارہ بحال کی جائے گی، اسے پورا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا’’۲۰۲۱ میں دربار موو کو ختم کر دیا گیا تھا، لیکن ہماری حکومت نے یہ روایت ایک بار پھر زندہ کر دی ہے تاکہ دونوں خطوں کے درمیان انتظامی توازن اور تاریخی تسلسل برقرار رہے۔‘
عمرعبداللہ نے کہا کہ اسمبلی میں کون سا بل پیش کیا جائے گا، اس کا فیصلہ اسمبلی کے اسپیکر کے دائرۂ اختیار میں ہے، تاہم حکومت ایسے بلوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی جن سے جموں و کشمیر کے عوام کو فائدہ پہنچے۔
وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی میری حکومت عوامی مفاد میں آنے والے بلوں کی حمایت کرے گی۔ تاہم بل لانے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔
پی ڈی پی کی جانب سے پیش کیے گئے بلوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کہ اسپیکر اس بل کو اٹھائیں گے یا نہیں، ہم نہیں کر سکتے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے اختیارات کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکز نے حکومتِ جموں و کشمیر کو کوئی نئے اختیارات نہیں دیے ہیں۔ان کے مطابق ہمارے پاس جو اختیارات ایک سال پہلے تھے، وہی آج بھی ہیں۔ اسی وجہ سے ہم ریاستی درجے کی بحالی کے لیے مسلسل زور دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کی ترقی، عوامی شمولیت اور جمہوری عمل کی بحالی اسی وقت ممکن ہے جب ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔
عمرعبداللہ نے کہا’’مجھے نہیں معلوم کہ آپ کن اختیارات کی بات کرتے ہیں، ہمارے پاس وہی اختیارات ہیں، جو ایک سال پہلے تھے اور ہم مزید اختیارات حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں، اسی لئے ہم ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’جموں وکشمیر سے وعدہ کیا گیا تھا کہ منتخب حکومت کے پہلے سال کے اندر ہی ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا لیکن تاخیر کی مکمل ذمہ داری بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت پر ہے‘‘۔
دربار مو کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہا’’روایتی دربار مو کو بحال کرنے کا فیصلہ تین ہفتے قبل کابینی میٹنگ کے دوران لیا گیا تھا جیسے ہی ہمیں لیفٹیننٹ گورنر کے دستخط موصول ہوئے تو ہم نے حکمنامہ جاری کیا‘‘۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پاکستان ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پر لگاتا رہا ہے‘

Next Post

وفاقی وزارت داخلہ کالہیہ میں گزشتہ ماہ کے پر تشدد واقعات کی عدالتی تحقیقات کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وفاقی وزارت داخلہ کالہیہ میں گزشتہ ماہ کے پر تشدد واقعات کی عدالتی تحقیقات کا حکم

وفاقی وزارت داخلہ کالہیہ میں گزشتہ ماہ کے پر تشدد واقعات کی عدالتی تحقیقات کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.