جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ایک سال مکمل…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-10-16
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

حساب مانگاجا رہاہے … اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ‘عمرعبداللہ سے حساب مانگاجارہاہے… اس بات کا حساب کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال میں کیا کیا اور کیا نہیں ۔ حساب اس لئے مانگا جا رہا ہے کیونکہ آج عمرعبداللہ کا اقتدارمیں ایک سال مکمل ہوا ہے…اور ان سے اسی ایک سال کا حساب مانگا جارہا ہے ۔اس لئے مانگا جا رہاہے کیونکہ مانگنے والوں کا خیال ہے کہ… کہ عمرعبداللہ نے ایک سال پہلے الیکشن… اسمبلی الیکشن کے دوران لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا… وعدے پور ا نہ کرنے کے خوب بہانے بنائے لیکن وعدے پورے نہیں کئے… اوراسی بات پر ان سے حساب مانگا جارہا ہے…مانگئے جناب … وزیرا علیٰ سے حساب مانگئے لیکن… لیکن حساب مانگنے سے پہلے ایک بار سوچ لیجئے … اور ہاں ایک بات بھی سوچ لیجئے کہ آپ ویر اعلیٰ سے کس کا حساب مانگ رہے ہیں… ان باتوں اور وعدوں کا جو انہوں نے الیکشن کے دوران کئے … لوگوں سے کئے…؟ اگرآپ اسی بات کا ان سے حساب مانگ رہے ہیں تو…تو مت مانگ لیجئے… یہ ہماری آپ کو صلاح ہے … اور مشورہ بھی ۔حساب مانگنے سے پہلے اپنے دل پر ہاتھ رکھ لیجئے کہ اگر آپ عمرعبداللہ کی جگہ ہو تے تو…تو آپ نے آسمان سے کون سے تارے توڑ لائے ہوتے ؟آپ نے لوگوں سے کیا ہوا کون سا وعدہ پورا کیا ہوتا …آپ میں اور عمر عبداللہ میں صرف ایک بات کا فرق ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ ہیں اور آپ نہیں … وعدوں … لوگوں سے کئے وعدوں میں کوئی کسی کے پیچھے ہے اور نہ آگے…سبھی الیکشن کے دوران وعدے کرتے ہیں … سو عمرعبداللہ نے بھی کئے … سبھی وعدے کرنے سے پہلے جانتے ہوتے ہیں… ان کا دین و ایمان ہو تا ہے کہ … ان وعدوں کی عمرزیادہ نہیں ہوتی ہے… جس دن ان کے اقتدار کی عمر کا آغاز ہو تا ہے ‘وہ دن ان ے وعدوں کا آخری دن ہو تا ہے… اور عمرعبداللہ استثنیٰ نہیں ہیں… بالکل بھی نہیں ہیں۔ ان جناب نے بھی وعدے کئے … ہول سیل میں کئے اور… اور جس دن اقتدار ان کے ہاتھ آیا اسی دن ان کی مٹھی سے سارے وعدے … ریت کے دانوں کی طرح ایک ایک کر پھسل گئے …اس لئے صاحب کون سا وعدہ اور کس وعدے کا آپ ان سے حساب مانگ رہے ہیں کہ… کہ اللہ میاں کی قسم اس حمام میں آپ سب … سب مطلب سب‘ ایک جیسے ہیں ۔ ہے نا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیرتی وردھن سنگھ کی مصر کے شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ میں شرکت

Next Post

منشیات کے سمگلروں کو ۱۰ سال قید کی سزا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

منشیات کے سمگلروں کو ۱۰ سال قید کی سزا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.