بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

آپریشن سندور نے دنیا کو پیغام دیا:’ہر بھارتی خون کا بدلہ لیا جائے گا‘

کوئی بھی ہماری سرحدوں کی طرف نگاہ نہیں اْٹھا سکتا ہے :ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-15
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کے ایل جی کے اختیار پر قانونی ماہرین میں اختلاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۱۴؍؍اکتوبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ۱۹۶۵ کی جنگ میں بھارت کی تاریخی فتح کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سابق فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ تقریب مغربی کمان اور۲۶ انفنٹری ڈویڑن کی جانب سے جموں میں منعقد کی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سابق فوجیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۱۹۶۵ کی جنگ میں کامیابی اور حالیہ آپریشن سندور بھارتی فوج کے بہادری، قربانی اور عزم کا مظہر ہے۔ ’’دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارتی فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے‘‘۔
انہوں نے ۱۹۶۵ کی جنگ کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جن سپاہیوں نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں، ان کا قرض کبھی ادا نہیں ہوسکتا۔
ایل جی نے کہا’’پاکستان جیسے دہشت گرد ملک کے خلاف پہلی صف میں لڑنے والے ہمارے سپاہیوں کی دھرتی مقدس ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سابق فوجیوں کے لیے غیر متزلزل عقیدت ان کی پالیسیوں کی بنیاد ہے۔ ’’میرے لیے سابق فوجیوں کی سرزمین ایک تیرتھ سے کم نہیں۔ انہوں نے ملک کی معیشت، سماجی تبدیلی اور ایک شاندار بھارت کی تعمیر میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے‘‘۔
ایل جی نے۲۶؍ انفنٹری ڈویڑن کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ’’ہم اپنے ہر شہری کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے۔ کوئی ہماری طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا‘‘۔
سنہا نے سابق فوجیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور نظم و ضبط کو سماجی خدمت اور عوامی فلاح کے کاموں میں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا’’ہمارے سابق فوجی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ نئی نسل کو حب الوطنی، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کے اقدار سکھائیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کا احترام کریں۔ ’’یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ویٹرنز اور شہداء کے اہلِ خانہ کو باوقار زندگی فراہم کریں‘‘۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پہلے دہشت گرد حملہ ‘ پھرجنگ جیسی صورتحال: سال رواں بہت مشکل رہا‘

Next Post

راجیہ سبھا نشست تنازعہ:جموںکشمیر کانگریس کا نیشنل کانفرنس پر ’بار بار دھوکہ دہی‘ کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
راجیہ سبھا نشست تنازعہ:جموںکشمیر کانگریس کا نیشنل کانفرنس پر ’بار بار دھوکہ دہی‘ کا الزام

راجیہ سبھا نشست تنازعہ:جموںکشمیر کانگریس کا نیشنل کانفرنس پر ’بار بار دھوکہ دہی‘ کا الزام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.