جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’پہلے دہشت گرد حملہ ‘ پھرجنگ جیسی صورتحال: سال رواں بہت مشکل رہا‘

رہی سہی کسر شدید بارشوں نے نکالی ‘مالی حالت خستہ ہو گئی ‘ لیکن پھر بھی لوگوں کی خد مت کی :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-15
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۴؍اکتوبر
جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملہ‘ہند پاک کے درمیان حالیہ جنگ کی صورتحال اور گذشتہ مہینوں میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات سمیت کئی چیلنجوں کے بعد اس سال خطے کی مالی حالت خستہ رہی۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے کہ یہ سال ہمارے لئے بہت مشکل رہا۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’یہ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے کہ یہ سال ہمارے لئے مشکل رہا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’پہلے اپریل میں پہلگام حملہ ہوا، پھر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی صورتحال اور پھر جولائی، اگست اور ستمبر میں بارشوں کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ان سب چیزوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر کی مالی حالت خستہ ہوئی‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ تاہم ان مشکلات کے باوجود حکومت جموں وکشمیر کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا’’صرف اندھیرا ہی اندھیرا نہیں ہے بلکہ اس میں روشنی کی ایک کرن بھی ہے جس کی بنیاد پر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں‘‘۔
رکن پارلیمان آغا روح اللہ کے حالیہ بیان کہ وہ ضمنی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کیلئے مہم نہیں چلائیں گے ، کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا جواب انتہائی مختصر تھا’’مجھے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے ‘‘۔
سیاحت کے فروغ کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہماری ایک ٹیم سنگاپور گئی ہے ۔ جنوب مشرقی ایشیا ہمارے لیے سیاحت کے لحاظ سے ایک بڑی مارکیٹ ہے باقی ملک میں چاہے وہ بنگلور ہو، کولکتہ، احمد آباد، ممبئی، یا دہلی، جہاں بھی ہمیں موقع ملتا ہے ، ہم سیاحت کی بحالی کے لئے کوششیں کرتے ہیں۔‘‘
اس دوران بارہمولہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجیہ سبھا کا انتخاب نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان براہِ راست مقابلہ ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سنگھتر ہو کر ’سفرن پارٹی‘ کے خلاف یکجا ہو جائیں۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد لون کے انتخابی عمل سے دور رہنے کے فیصلے سے صرف بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا۔ ’’آپ اور میں جانتے ہیں کہ فائدہ کس کو ہوگا۔ میں دوسروں سے التجا کرتا ہوں کہ دور نہ رہیں۔ یہ این سی اور بی جے پی کے درمیان براہِ راست مقابلہ ہے۔ این سی کو ووٹ نہ دینا بی جے پی کی مدد کے مترادف ہے‘‘۔
عمرعبداللہ نے تمام اپوزیشن جماعتوں بشمول پی ڈی پی اور کانگریس سے اپیل کی کہ وہ متحد رہیں اور حکمتِ عملی کے تحت ووٹ دیں تاکہ بی جے پی کو شکست دی جا سکے۔ان کاکہنا تھا’’اگر مقصد بی جے پی کو روکنا ہے تو ہر جماعت کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ میدان سے باہر رہنا محض لڑائی کو کمزور کرنا ہے‘‘۔
انڈیا بلاک کے اندر رنجشوں کی رپورٹوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد برقرار ہے۔ ’’ہم نے چوتھی نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ ہم چاہتے تھے کہ کانگریس خود مقابلہ کرے کیونکہ اس سے ہماری جیت کے امکانات بہتر ہوتے۔ لیکن کانگریس نے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، لہٰذا ہمیں وہاں بھی اپنا امیدوار نامزد کرنا پڑا‘‘۔
وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس اتحاد کے جذبے کو مضبوط رکھنے کے عزم پر قائم ہے اور تیّنوں نشستوں پر بی جے پی کو ہرانا ہمارا مقصد ہے۔ ’’ہمارا ہدف واضح ہے۔ بی جے پی کو شکست دینا ہے اور ہم ہر نشست پر اسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
(ندائے مشرق خبر)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟

Next Post

آپریشن سندور نے دنیا کو پیغام دیا:’ہر بھارتی خون کا بدلہ لیا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کے ایل جی کے اختیار پر قانونی ماہرین میں اختلاف

آپریشن سندور نے دنیا کو پیغام دیا:’ہر بھارتی خون کا بدلہ لیا جائے گا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.