سرینگر/۱۴؍اکتوبر
فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک ممکنہ کوشش کو ناکام بناکر ۲دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
فوج نے کہا کہ اس دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و دیگر ساز و سامان بر آمد کیا گیا اور علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔
فوج کی چنار کور نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’در اندازی کی ممکنہ کوشش کے بارے میں جموں وکشمیر کی طرف سے مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ اور ذرائع اور ایجنسیوں کی طرف سے تصدیق کی بنیاد پر کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا‘‘۔
فوج نے کہا ’’مستعد جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی اور اس کو چلینج کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ بڑی مقدار میں اسلحہ و دیگر ساز و سامان بر آمد کیا گیا اور علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔ایجنسیز










