جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آپریشن سندور۰:۲پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-15
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
آپریشن سندور۰:۲پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں/۱۴؍اکتوبر
فوج کے سینئر آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ‘منوج کمار کٹیار نے منگل کے روز واضح کیا کہ پاکستان اگر پہلگام جیسے حملوں کی ناپاک کوشش کرتا ہے تو اس بار ہندستان کی جوابی کارروائی ’آپریشن سندور۰:۲‘پہلے سے کہیں زیادہ مہلک اور تباہ کن ہوگی۔
لیفٹیننٹ جنرل کٹیار نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں ہندستان کے ساتھ کھلی جنگ لڑنے کی سکت نہیں ہے ، لیکن وہ اپنی پرانی پالیسی پر اب بھی کاربند ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارتی فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا’’جو کارروائی ہم اس بار کریں گے وہ پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگی۔آپریشن سندور۰:۲یقینازیادہ طاقتور اور مؤثر ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں‘‘۔
فوجی کمانڈر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی فطرت سے باز آنے والا نہیں ہے اور جب تک اس کی سوچ میں بنیادی تبدیلی نہیں آتی، وہ ایسی شرارتوں سے باز نہیں آئے گا۔ ان کے مطابق پاکستان میں جنگ لڑنے کی ہمت نہیں۔ وہ براہِ راست مقابلے سے گریز کرتا ہے اور تخریب کاری کے ذریعے بھارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل کٹیار نے یاد دلایا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج نے پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ہم نے اُس کے ٹھکانے ، چوکیاں اور ہوائی اڈے تباہ کیے ، لیکن وہ دوبارہ پہلگام جیسے حملے کی کوشش کر سکتا ہے ۔ ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا اور ہم تیار ہیں۔
فوجی کمانڈر نے سابق فوجیوں سے خطاب کے دوران بھی عوامی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان بزدلانہ حربے اپناتا رہے گا، مگر بھارتی فوج اس کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔
کٹیار نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے سامنے آنے کی جرأت نہیں۔ وہ بزدلانہ وار کرتا ہے ۔مگر ہمیں عوام، خصوصاً ریٹائرڈ فوجیوں کا ساتھ چاہیے تاکہ ہم ہر محاذ پر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ’آپریشن سندور‘کے دوران بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے آر پار پاکستان کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد علاقائی سطح پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’آپریشن سندور۰:۲‘پاکستان مقبوضہ علاقوں میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ڈھانچوں کو نشانہ بنانے کی جامع کارروائی ہوگی۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ: ایل او سی پر۲دہشت گرد ہلاک‘اسلحہ بر آمد:فوج

Next Post

یو این میں اصلاحات ضروری‘ کچھ ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں:راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
’ایک بھی گولی چلائے بغیر ۳۷۰ کو منسوخ کیا‘

یو این میں اصلاحات ضروری‘ کچھ ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں:راجناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.