جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

منگولیا کے صدر پیر کے روز ہندوستان کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in قومی خبریں
A A
منگولیا کے صدر پیر کے روز ہندوستان کا دورہ کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) منگولیا کے صدر کھوریلسکھ اوکھنا پیر کے روز ہندوستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر آئیں گے ۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی دعوت پر آنے والے مسٹر کھوریلسکھ اوکھنا کے ہمراہ کابینہ کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سینئر عہدیداروں، صنعت کاروں اور ثقافتی نمائندوں کا اعلیٰ سطحی وفد بھی آئے گا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ صدر کھوریلسکھ اوکھنا کا منگولیا کے سربراہ کی حیثیت سے ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
مسٹر اوکھنا محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے ، جن کی طرف سے ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا جائے گا۔ منگولیا کے صدر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے ۔
ہندوستان کے دورے پر آنے والے معزز مہمان صدر سے نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔
یہ سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے ۔
اس دورے میں منگولیا-انڈیا بزنس فورم کی میٹنگ، "خوبصورت ملک منگولیا” کے عنوان سے ایک ثقافتی پروگرام، فنون لطیفہ کی نمائش، اور مورین کھوور کی نمائش بھی شامل ہوگی۔
وزیر اعظم مودی نے 2015 میں منگولیا کا سرکاری دورہ کیا تھا، اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر لے جایا گیا تھا۔
ہندوستان اور منگولیا کے درمیان سفارتی تعلقات 1955 میں قائم ہوئے تھے ۔ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران، دونوں ممالک نے مشترکہ ثقافتی اور روحانی تعلقات اور جمہوری اقدار پر مبنی قریبی اور کثیر جہتی شراکت داری قائم کی ہے ۔ یہ شراکت داری دفاع اور سلامتی، پارلیمانی تبادلے ، ترقیاتی شراکت داری، توانائی، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت کی نگہداشت اور ثقافتی تعاون جیسے شعبوں پر محیط ہے ۔
ہندوستان اور منگولیا اسٹریٹجک شراکت دار اور روحانی پڑوسی ہیں۔ اس دورہ سے ہندوستان اور منگولیا کی قیادت کو دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے ، اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویشنو نے نئی دہلی اسٹیشن پر ہجوم کے انتظام کی تیاریوں کا لیا جائزہ

Next Post

وزیرِ اعظم مودی نے جے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت پیش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

وزیرِ اعظم مودی نے جے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت پیش کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.