جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سانبہ :سرحد کے نزدیک دو پاکستانی ڈرونز کی نقل وحرکت

سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پونچھ:ایل او سی کے نزدیک متعدد علاقوں میں تلاشی کارروائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں/۱۱؍اکتوبر
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں جمعے کی شب دو پاکستانی ڈرونز کو سرحد پار سے داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد بارڈر سکیورٹی فورس اور پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ دیر رات تقریباً دس بجے کے قریب مقامی لوگوں اور تعینات اہلکاروں نے آسمان میں دو مشکوک ڈرونز کو سرحد کے نزدیک منڈلاتے دیکھا، جس کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔
بی ایس ایف حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز نے علاقہ گھیر کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ یہ یقین دہانی کی جا سکے کہ کسی قسم کا اسلحہ، بارود یا منشیات سرحد کے اس پار گرایا نہ گیا ہو۔
پولیس ذرائع نے بتایا ’’ڈرونز کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد رات بھر سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ ہفتے کی صبح بی ایس ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے پورے علاقے میں گشت اور گراؤنڈ سرچ کو مزید تیز کر دیا ہے ‘‘۔
ذرائع نے کہا کہ ابتدائی جانچ کے مطابق دونوں ڈرونز کچھ دیر تک بھارتی حدود کے اوپر منڈلاتے رہے ، جس کے بعد واپس پاکستانی علاقے کی طرف چلے گئے ۔ تاہم، کسی بھی ممکنہ ڈراپ یا اسمگلنگ کی کوشش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ذرائع کے مطابق، بی ایس ایف نے چلیاری اور چملیال کے درمیان کے تمام حساس مقامات پر نگرانی بڑھا دی ہے اور نائٹ وژن آلات، ڈرون ڈیٹیکشن سسٹمز اور سرچ لائٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور مقامی دیہات کے لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ کسی مشکوک چیز یا پیکٹ کو دیکھیں تو فوراً قریبی پولیس اسٹیشن یا بی ایس ایف کیمپ کو اطلاع دیں۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں جموں، کٹھوعہ، اور سانبہ کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی ڈرونز کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ڈرون انٹری کی یہ کوششیں پاکستان کے جانب سے دہشت گردوں کو دوبارہ متحرک کرنے اور اسمگلنگ نیٹ ورک کو فعال رکھنے کی ایک حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، لیکن بھارتی فورسز نے سرحدی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنا دیا ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں ای گاڑیوں کیلئے رنگ کوڈ والے زون، مخصوص گزرگاہیں مقرر

Next Post

متحدہ مجلس علمائے کرام کی بیرونِ ریاست سے درآمد شدہ گوشت اور مرغی کی خریداری بند کرنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
صورہ میں سڑا گوشت برآمدہونے سیلوگوں میں تشویش کی لہر

متحدہ مجلس علمائے کرام کی بیرونِ ریاست سے درآمد شدہ گوشت اور مرغی کی خریداری بند کرنے کی اپیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.