بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں ای گاڑیوں کیلئے رنگ کوڈ والے زون، مخصوص گزرگاہیں مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in اہم ترین, تازہ تریں, کاروبار
A A
ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری :۲۰۰؍ الیکٹرک بسیں متعارف ہو رہی ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۱۱؍ اکتوبر
جموں انتظامیہ نے ہفتے کو ضلع میں ای۔گاڑیوں (الیکٹرک وہیکلز) کے نظام کو منظم بنانے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے نئے قواعد نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جموں راکیش منہاس نے ضلعی روڈ ٹریفک اتھارٹی (ڈی آر ٹی اے) کی میٹنگ کی صدارت کے بعد بتایا کہ یہ نیا انتظام ۲۳؍ اکتوبر سے نافذ ہوگا اور ابتدائی طور پر تین ماہ تک جاری رہے گا۔
میٹنگ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں جوگندر سنگھ، ایس ایس پی ٹریفک فاروق قیصر، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر جسمیت سنگھ اور مختلف ٹرانسپورٹ یونینوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
ایک اہلکار کے مطابق تمام فیصلے تمام فریقین کی باہمی مشاورت سے لئے گئے ہیں۔ نئے ضوابط کے تحت ای۔رکشوں، ای۔آٹوز اور ای۔کارٹس کی نقل و حرکت کو متعین زونز میں محدود کیا گیا ہے تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رہے اور ٹریفک کا دباؤ کم ہو۔
ای۔گاڑیوں کی آسان شناخت کیلئے ہر زون کیلئے الگ رنگ کی پلیٹ مقرر کی گئی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ ای۔گاڑیوں کو ضلع کی حدود میں فلائی اوورز، قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں، جموں سے باہر رجسٹرڈ ای۔گاڑیوں کو ضلع کے اندر چلنے سے روک دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راکیش منہاس نے واضح کیا کہ ای۔گاڑیاں صرف اپنے متعین زون میں ہی چلیں گی، زونز کے درمیان نقل و حرکت پر پابندی ہوگی سوائے سات مخصوص کراسنگ پوائنٹس کے ۔
ڈی سی منہاس نے تمام آپریٹروں اور متعلقہ فریقین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام محفوظ اور مؤثر ٹریفک انتظام کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا’’تین ماہ بعد ضوابط کے نفاذ اور عوامی تاثرات کی بنیاد پر اس حکم کا جائزہ لیا جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہائی کورٹ نے۲۵کتابوں کی ضبطی کیخلاف سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دی

Next Post

سانبہ :سرحد کے نزدیک دو پاکستانی ڈرونز کی نقل وحرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پونچھ:ایل او سی کے نزدیک متعدد علاقوں میں تلاشی کارروائی

سانبہ :سرحد کے نزدیک دو پاکستانی ڈرونز کی نقل وحرکت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.